بی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے نے ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف شر انگیزی کا مظاہرہ کیا ہے ، اس کے جواب میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے مسلمانوں کے زخم پر مرہم رکھنے کی کوشش کی ہے ۔ حالانکہ ان کی اتنی بھی ہمت نہیں ہوئی کہ وہ اپنے بیان میں نتیش رانے کا نام لیں سکیں۔ البتہ اپوزیشن کے علاؤہ اس بار خود ایکناتھ شندے کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر ادئے سامنت نے بھی اس بیان کا تنقید جتائی ہے ۔ (جاری)
نتیش رانے نے کیا کہا ؟
بد زبان رکن اسمبلی نتیش رانے نے ایک روز قبل پنویل میں " سنکلپ ساماجک سنستھا " نامی تنظیم کی جانب سے منعقد کئے جانے والے ایک پروگرام سے خطاب کے دوران حاظرین کو عہد کروایا کہ وہ آئندہ مسلمانوں سے کوئی لین دین نہ کریں ۔ انہوں نے مزید کہا ، آپ لوگ یہاں سے عہد کر کے جائیں گے کہ آئندہ جو بھی خریداری کرینگے وہ صرف ہندووں سے ہی کرینگے۔ ان ہرے سانپوں کو دودھ پلانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ مزید شہر افشانی کرتے ہوئے نتیش رانے نے کہا کہ "اسلام میں لکھا ہوا ہیکہ ان ہندوؤں کو اسلام میں داخل کرواؤ اور اگر وہ اسلام میں داخل نہیں ہوتے ہیں تو انہیں قتل کردو " ۔ انہوں نے پنویل کے اسٹیٹ ایجنسیوں سے بھی کہا کہ وہ مکان لینے والوں سے پہلے ان کا آدھار کارڈ مانگیں ۔ (جاری)
اجیت پوار کی جانب سے نام لئے بغیر تنقید
نتیش رانے کے زہر افشاں بیان کے بعد ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے پونہ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "کچھ سیاسی لیڈران ایک مخصوص سماج کے خلاف زہر افشانی کررہے ہیں " ۔ لیکن ہم اس طرح کے فضول بیان بازی کی حمایت نہیں کرینگے ۔ ہم ایسے بیانات کی سخت مخالفت کرینگے ۔ انہوں نے کہا ، شاہو ، پھلے اور امبیڈکر کے مہاراشٹر میں اسطرح کسی مخصوص فرقہ کے بارے میں زہر افشانی کبھی برداشت نہیں جائیگی ۔ اور اسے مہاراشٹر میں کوئی جگہ نہیں دی جائیگی ۔ یاد رہے اجیت پوار ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ہیں اس کے باوجود بھی وہ نتیش رانے کا نام لینے سے قاصر ہیں ۔ (جاری)
شیو سینا کی جانب سے مذمت
شیو سینا (ایکناتھ شندے) کے لیڈر و کابینی وزیر ادئے سامنت نے اس ضمن میں اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی 2 مذاہبِ کے ماننے والوں کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کا کام نہیں کرنا چاہیئے ۔ یہ غلط بات ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ کوئی غلطی کرتا ہے تو انہیں سزا ضرور ملنی چاہیئے لیکن فرقوں میں کشیدگی ٹھیک نہیں ۔جبکہ ممبئی بی جے پی صدر اشیش شیلار نے نتیش رانے کی حمایت میں بیان دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہیکہ لوگوں کو اس بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیوں نتیش رانے اس طرح کی بیان بازی کررہے ہیں ۔(جاری)
بی جے پی نے نتیش رانے جیسے افراد کو چھوڑ رکھا ہے - ایم آئی ایم
اس دوران مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر امتیاز جلیل نے کہا کہ بی جے پی اور دیویندر فڈنویس نے کچھ لوگوں کو ریاست مہاراشٹر میں پر امن طریقے سے ماحول خراب کرنے اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کیلئے چھوڑ رکھا ہے ۔ اسلئے متعدد شکایتیں کرنے کے باوجود نتیش رانے اپنی بیان بازی سے باز نہیں آرہا ہے اور نہ ہی پولس اس کے خلاف کاروائی کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ "ویسے بھی نتیش کی بات سنتا کون ہے " ۔
0 تبصرے