اصل گناہگار کو ایسی سخت ترین سزا دی جانا چاہیے کہ آئندہ کوئی یہ گھناؤنی حرکت نہ کرسکے : مفتی اسمٰعیل قاسمی

 

مالیگاؤں کی تاریخ میں بہت ہی افسوسناک باب کا اضافہ ہوا ہے گھر میں سوتے ہوئے تین افراد پر ایسڈ پھینکا گیا

مالیگاوں/ بروز جمعہ 6 ستمبر کو مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوۓ ایک گھر کے تین افراد پر ایسڈ پھینکا گیا تینوں متاثرین مالیگاؤں سول ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں انکی عیادت کرنے اور خاطیوں کو سزا دی جائے اس ضمن میں مفتی اسمٰعیل قاسمی ایم ایل اے سول ہاسپٹل زخمیوں کی عیادت کرنے پہنچے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ مالیگاؤں کی تاریخ میں ایک بہت ہی افسوسناک باب کا اضافہ ہوا ہے کسی وجہ سے ایسے لوگ جنکا سماج سے بہت زیادہ کچھ لینا دینا نہیں ہوتا ہے محنت مزدوری کر کے گھر کا گزارا کرنے والے لوگ ہیں بیٹی ماں باپ گھر میں یہ تینوں آرام کررہے سورہے تھے۔(جاری)

رات کو دو بجے کے قریب کسی نے ان پر ایسڈ پھینکا اور اسطرح گھر کے اندر گھس کرکے انکے اوپر ایسڈ ڈالی گئی ہے اور اندھیرا کردیا گیا اور باہر سے دروازہ بند کردیا گیا یہ صورتحال ہے سماجی طور پر بہت سوچنے کا مقام ہے لوگ اس حد تک بھی چلے جاسکتے ہیں خدانخواستہ جو ایسڈ ڈالا گیا اور وہ بہت تیز قسم کا ہوتا تو آنکھوں کے بہہ جانے کا چہرے کے گوشت کے بہہ جانے کا اندیشہ تھا اسکے لئے علاج و معالجہ بہت مشکل ہوجاتا، لیکن جو ایسڈ پھینکا گیا اور جو زخم ہے جسکی وجہ سے جسم متاثر ہوا ہے اتنا زیادہ نہیں ہے سول ہاسپٹل کے ڈاکٹر پاٹل میرے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں تین روز قبل ان تینوں زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور انکے ذاتی معائنے میں زیرِ علاج ہے اور یہاں پر آنکھوں کے ڈاکٹر اور سرجن وغیرہ ہے وہ مسلسل دیکھ کرکے علاج و معالجہ کر رہے ہیں ۔(جاری)

ہم یہاں پر آۓ ہیں تو انھوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ اپنے سول ہاسپٹل میں ان تینوں کا مکمّل علاج ہوجائے گا انھیں کسی دوسرے ہاسپٹل میں منتقل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور ان شاءاللہ پلاسٹک سرجری کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی لیکن جو چہرے پر اثرات متاثر ہوئے ہیں ان داغ کو صاف ہونے میں وقت لگے گا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اس نے بڑے نقصان سے بچا لیا ہے مَیں ڈاکٹر پاٹل کا شکرگزار ہوں یہ اپنی ذاتی نگرانی میں علاج و معالجہ کر رہے ہیں، مَیں مالیگاؤں کے شہریان کو اس معاملے میں یہ پیغام دینا چاہوں گا کہ اس معاملے میں جو گرفتاری ہوئی ہے۔(جاری)

اس کے علاوہ کسی قسم کا کوئی معاملہ ہو اور کسی کے علم میں ہو تو وہ ہم سے رابطہ کریں، اور اس معاملے میں ہماری رہنمائی کریں ہم یہ چاہتے ہیں کہ جو اصل گناہگار ہے وہ گرفتار ہونا چاہیے قانونی کارروائی ہونا چاہیے اور ایسی سخت سزا ملنا چاہیے کہ آئندہ کوئی اس قسم کی گھناؤنی حرکت نہ کریں، بعد ازاں ڈاکٹر پاٹل سول ہاسپٹل نے کہا کہ ہمارے یہاں تین دن پہلے ایسڈ حملے میں دو عورتیں اور ایک آدمی ایڈمٹ ہوئے ہیں تینوں متاثرین کے چہرے اور آنکھوں میں ایسڈ کا زخم ہے انکا صحیح طریقے سے علاج ہورہا ہے آنکھوں کے جو ڈاکٹر تھرمولوجسٹ ہیں وہ علاج کر رہے ہیں انکا ٹریٹمینٹ کر رہے ہیں اب فی الحال زیادہ تکلیف نہیں ہے چہرے پر کچھ داغ ہوئے ہیں لیکن پورے کہ پورے علاج یہاں پر مکمّل ہوجائے گا اور سب مریض بہتر حالت میں ہے اور ان تینوں کو کہی ریفر منتقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے