اگر وہ مسجد میں آئیگا تو واپس نہیں جائیگا ، ہم قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے - مجلس کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا نتیش رانے کو جواب

 

مالیگاوں/ ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے نتیش رانے کے دھمکی آمیز بیان کا جواب دیا ہے۔  مفتی اسمعیل قاسمی نے کہا کہ نتیش رانے کے مسلم مخالف بیانات جو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے جیسے حکومت چاہتی ہیکہ مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات سے قبل ہندو مسلم فرقہ فساد برپا ہو ، کیوں کہ ہر دو دن کے بعد نتیش رانے کھلے عام مسلمانوں کو الٹا سیدھا بولتا ہے اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا کام کرتا ہے ۔(جاری)

ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے نتیش رانے کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ "تو کیا تیرا باپ بھی مسجد میں نہیں گھس سکتا ، اگر بالفرض مسجد میں گھس بھی گیا تو وہاں سے نکلنا مشکل ہوگا " ۔ معلوم ہوکہ پرسوں مہاراشٹر کے بی جے پی کے ایم ایل اے نتیش رانے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ "مسلمانوں ہندی میں سنو ، میں کھلے عام دھمکی دیکر جارہا ہوں ، سن لو ، اگر رام گیری مہاراج پر کسی نے بھی بیان دیا تو ہم تمہیں مسجد میں گھس کر چن چن کر ماریں گے " - (جاری)

معلوم ہوکہ نتیش رانے کے اس بیان کے بعد مجلس اتحاد المسلمین مالیگاوں کے مقامی ایم ایل اے اور ممبئی کے سابق ایم ایل اے وارث پٹھان سمیت دیگر پارٹیوں کے زمہ داران کی جانب سے کاروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے ، نتیش رانے کے بیان کا جواب دیتے ہوئے مجلس کے وارث پٹھان نے کہا کہ ریاست مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے کو چاہیئے کہ وہ اس بچے کی زبان پر لگام کسیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات قریب ہیں ، دیکھنے میں یہ آرہا ہیکہ ریاست کے امن و امان کو بگاڑنے کی پوری طرح کوشش کی جارہی ہے (جاری)

وارث پٹھان نے مزید کہا کہ ہم مسلمان کسی کے باپ سے نہیں ڈرتے ، اگر نتش رانے کو غلط فہمی ہے تو وہ یہ دور کرلے کہ مسلمان ڈر جائے گا ، ایسا بالکل بھی نہیں ہے ۔ یہ ملک الٹے سیدھے بیانات سے نہیں چلتا ، ہم نتیش رانے کو ضرور جواب دینگے اور قانون کے دائرے میں رہ کر جواب دینگے ، ہمیں سب کچھ سمجھتا ہے لیکن ہم خاموش ہیں ، ہم نہیں چاہتے ریاست میں امن و امان کی بد نظمی ہو۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے