مالیگاوں / شہری حدود میں 2012-13 سے شہر بھر کا کچرا اٹھانے کیلئے ناسک کی واٹر گریس کمپنی نے اپنا کام کاج شروع کیا تھا ، جس کی معیاد دس سال تھی ، یہ دس سال مکمل ہونے کے بعد مذکورہ کمپنی کے ٹھیکے میں معمولی اضافہ کیا گیا اور اس کی معیاد ختم ہونے کے بعد شہر بھر میں اب نئی کمپنی کو تفویض کیا گیا ہے جو مالیگاوں شہر میں پانچ سال تک کچرا اٹھانے کا کام کریگی ۔ (جاری)
ناسک کی کونارک صفائی کمپنی نے مالیگاوں شہر میں پانچ سال کا ٹھیکہ حاصل کیا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق شہر بھر کا کچرا اٹھانے کیلئے سالانہ 25 کروڑ کے آس پاس کا ٹھیکہ دیا گیا ہے ۔ کل صبح دس بجے مالیگاوں شہر پولیس پریڈ گراؤنڈ پر ایک تقریب میں اس نئی صفائی کمپنی کونارک کو صفائی ٹھیکہ تفویض کیا گیا ۔ یہاں کارپوریشن پرشاشک اور مذکورہ کمپنی کے زمہ داران کے علاؤہ کارپوریشن کے دیگر شعبہ جات کے اہلکار اور صفائی نگراں کار وغیرہ موجود تھے ۔(جاری)
معلوم ہوکہ کل اتوار کا دن ہونے باوجود کونارک صفائی کمپنی کے ملازمین نے اپنا کام شروع بھی کردیا شہر کے کئی مقامات پر کچرا اٹھاتے ہوئے کمپنی کے ملازمین نظر آئے ۔ یہ نئی کمپنی کا کل اتوار کو مالیگاوں شہر کی پہلا دن کا اب آئندہ دنوں میں کمپنی کا کام کاج مقامی سطح پر کیسا رہیگا ؟ اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ دریں اثنا جس وقت اس نئی کمپنی کو صفائی ٹھیکہ تفویض کیا جارہا تھا اسوقت پرانی کمپنی کے بہت سارے ملازمین نے یہاں احتجاج بھی کیا ۔ معاملہ آپسی تصادم تک بھی پہنچا لیکن بات چیت کر کے پرانے مزدوروں کو بھی نئی کمپنی کے ٹھیکے میں صفائی کا موقع فراہم کرنے کا تیقن دیا گیا ۔ (جاری)
یہاں صفائی ملازمین کی یونین اور نئی کمپنی کے زمہ داران کے مابین راست طور پر گفتگو ہوئی ، بہر کیف نئی صفائی کمپنی کو ٹھیکہ تفویض کرنے کے تناظر میں شہر میں صاف صفائی کا ٹھیکہ کس طرح درست ہوگا اس بارے میں شہریان کو مزید انتظار کرنا ہوگا ۔ البتہ ہم اس بات کا احساس ضرور دلانا چاہیں گے کہ ماضی میں واٹر گریس کمپنی کی صاف صفائی سے لیکر جو مقامی سیاسی پارٹیاں اور لیڈران جدوجہد کرتے رہے وہ اپنا جد وجہد جاری رکھیں گے یا پھر لے دے کر معاملہ خاموشی والا ہو جائیگا ۔(جاری)
ابھی حال ہی میں مالیگاوں شہر کے ایک لیڈر نے صاف صفائی کو لیکر بڑا بیان دیا ہے۔ احتجاج کا انتباہ بھی دیا تھا جس پر عملی اقدامات کا انتظار کیا جارہا ہے ۔ دریں اثنا بہت سارے افراد کا یہ احساس بھی ہیکہ مذکورہ نئی کمپنی میں مقامی سطح سے بہت سارے افراد جڑے ہوئے ہیں جو سابقہ واٹر گریس کمپنی میں حصہ دار تھے ۔
0 تبصرے