ریاست مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات کی تاریخ قریب آرہی ہے ۔ ایسے میں ریاست میں سیاسی اتھل پتھل دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ اسی درمیان ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں سے ایک خبر سامنے آئی ہے ، جہاں مالیگاوں شہر کی ایس ڈی پی آئی تنظیم کی جانب سے آج بروز جمعہ کو شہر کی قدوائی روڈ پر واقع شہیدوں کی یادگار پر ایک دھرنا آندولن کا اعلان کیا گیا ہے ۔ (جاری)
مقامی ایس ڈی پی آئی کی جانب سے منعقد کی گئی ایک پریس کانفرنس میں ایس ڈی پی آئی صدر نے کہا کہ ریاست مہاراشٹر میں گزرے ماہ سے کئی سارے واقعات رونما ہوئے ہیں جس میں ہندو مسلم فرقہ پرستی ، ملعون رام گیری کی جانب سے دیا جانے والا متنازعہ بیان اور بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے کی جانب سے دیا جانے والا متنازعہ بیان ، اور ٹرین میں بزرگ کیساتھ مارپیٹ جیسے سلگتے مسائل کو لیکر ریاست گیر پیمانے پر دھرنا آندولن شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ (جاری)
مقامی ایس ڈی پی آئی کا کہنا ہیکہ مسلسل ہورہے واقعات کے بعد بھی ریاست کی عوام میں آواز اٹھانے کا جذبہ نہیں پایا جارہا ہے ، جس کی وجہ سے اایس ڈی پی آئی کی جانب سے یہ اہم اقدام اٹھایا جارہا ہے ۔ انہوں نے رام گیری اور نتیش رانے کی گرفتاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں نے ریاست میں ہندو مسلم فرقہ پرستی کو سہارا دینے کا کام کیا ہے اس کے باوجود بھی حکومت کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آرہی ہے (جاری)
مقامی ایس ڈی پی آئی نے مزید کہا کہ ریاست میں نفرت پھیلانے والوں کو طریقے سے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جواب دیا جائیگا ۔ اور آج سے شروع ہونے والا یہ آندولن ریاست گیر پیمانے پر جاری رہنے والا ہے ۔ مقامی طور پر آج بروز جمعہ 6 ستمبر کو دوپہر تین بجے مالیگاوں شہر کی قدوائی روڈ پر واقع شہیدوں کی یادگار پر دھرنا آندولن شروع کیا جائیگا جس میں ایس ڈی پی آئی نے مالیگاوں شہر کی عوام خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کی ہیکہ اس دھرنا آندولن میں شرکت کریں اور اپنی بیداری کاثبوت دیں ۔ ہم تب تک یہ دھرنا آندولن جاری رکھیں گے جب تک مخالفین پر ریاستی حکومت کاروائی نہیں کریگی ۔
0 تبصرے