ابوظہبی کےولی عہدنےحیدرآباد ہاؤس میں وزیراعظم نریندرمودی سے کی ملاقات، جانئے کن پرامور ہوئی بات چیت

 

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان، جو ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں، نے آج یہاں حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔دونوں رہنمائوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کے کئی شعبوں پر بات چیت ہونی ہے۔ولی عہد کے طور پر یہ ان کا پہلا ہندوستان کا دورہ ہے۔ وہ کل نئی دہلی پہنچے تھے۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ان کا استقبال کیا۔ ولی عہد کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے کئی وزرا اور ایک تجارتی وفد بھی ہے۔ وہ منگل کو ایک بزنس فورم میں شرکت کے لیے ممبئی جائیں گے۔(جاری)

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، “ایک قریبی دوست کی طرف سے پرتپاک استقبال،وزیر اعظم نریندر مودی نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کا حیدرآباد ہاؤس میں استقبال کیا۔” ولی عہد سرکاری دورے پرہندوستان آئے ہیں۔ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان سرکاری دورے پر ہندوستان آئے ہیں۔ ولی عہد کے طور پر یہ ان کا پہلا ہندوستان کا دورہ ہے۔ ولی عہد کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے کئی وزرا اور ایک تجارتی وفد بھی ہے۔(جاری)

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گے۔وزارت خارجہ کے مطابق، ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی طور پر قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ حالیہ برسوں میں، ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری سیاست، تجارت، سرمایہ کاری، کنیکٹیویٹی، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت سمیت وسیع شعبوں میں گہری ہوئی ہے۔ ولی عہد کے دورے سے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں شراکت داری کے راستے کھلیں گے۔(جاری)

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی نے اس سال فروری میں یو اے ای کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ ہندوستان-یو اے ای کے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور آٹھ معاہدوں کے تبادلے کا مشاہدہ کیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے