ہم نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا اور نہ ہی ہم نے غلط کرنے والوں کا کبھی ساتھ دیا ہے - ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی

 

  مالیگاوں / کل بروز جمعہ کو شام کے وقت ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو ایک بار پھر مقامی جمیعت علماء مدنی روڈ کا صدر منتخب کیا گیا اس پروگرام کے اختتام کے بعد موصوف نے مقامی نوجوانوں کی ایک میٹنگ منعقد کی تھی جس میں انہوں نے ریاست مہاراشٹر کے ہونے والے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں کئی اہم مدعوں پر بات کہی ۔ (جاری) 

 ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ مالیگاوں شہر کا یہ اسمبلی الیکشن اچھائی اور برائی کے درمیان ہونے والا الیکشن ہے ۔ اور ہمیں امید ہیکہ ہم نے شہر کیلئے جو کچھ کام کاج مکمل کئے ہیں اور آگے جو کچھ کام کرنے والے ہیں اس سے مالیگاوں شہر کی غیور عوام بخوبی واقف ہے ۔ ہم نے کبھی کسی کو تکلیف دینے کا کام نہیں کیا ، جب کبھی جس کسی کا بھی کام کرنے کا ہمیں موقع ملا ہم نے کیا اور یہ بات جگ ظاہر ہے ۔ (جاری) 

 ایم ایل اے موصوف نے کہا کہ شہر میں غنڈہ گردی ، دادا گیری اور نشہ آور اشیاء کی فروختگی کو لیکر بھی گزشتہ اوائل میں کئی طرح کی میٹنگیں منعقد کی گئی ، مخالفین کی جانب سے مقامی سطح پر نشہ آور اشیاء کی روک تھا کیلئے کوشش کی گئی ،لیکن ہم یہ بات آپ کو صاف الفاظ میں کہہ دینا چاہتے ہیں مخالفین سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ہم نے مقامی طور پر کبھی کسی اوپن اسپیس جگہ کو استعمال نہیں کیا اور نہ ہی کسی بھی زمینی تقاضے کو لیکر حصہ داری کا اظہار کیا ہے ۔(جاری) 

 مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے مزید کہا کہ شہر میں ہونے والا اسمبلی الیکشن اچھائی اور برائی کی بنیاد پر ہونے والا الیکشن ہے ۔ مجلس اتحاد المسلمین کی کارکردگی سے مالیگاوں شہر ایک بڑا طبقہ مطمعین ہے جس کی وجہ سے آج ہمیں یہ احساس ہورہا ہیکہ آئندہ دنوں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں مالیگاوں سینٹرل سے مجلس اتحاد المسلمین کے ٹکٹ پر اللہ ہمیں کامیابی سے نوازے گا ۔ اور ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ شہر میں جہاں کہیں بھی کام کاج رکا ہوا ہے ہم وہ کام بھی جلد جلد پورا کرنے کی کوشش کرینگے ۔ معلوم ہوکہ اس میٹنگ میں شہر بھر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شریک رہی اور مقامی طور پر مجلس اتحاد المسلمین اسمبلی انتخابات کیلئے اپنی تیاریاں شروع کرچکی ہے ۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے