سنجولی میں مسجد تنازع کا معاملہ ایک مرتبہ پھر ہوا گرم، جانئے اب کیا ہے اس کی وجہ


شملہ : سنجولی میں مسجد تنازع کا معاملہ ایک مرتبہ پھر گرم ہوتا نظر آرہا ہے ۔ دراصل آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) دہلی کے صدر شعیب جامعی سنجولی مسجد پہنچے اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا، جس کے بعد ہندو تنظیمیں بھی سرگرم ہوگئیں اور سنجولی پہنچ گئیں۔ ہندو تنظیموں نے سنجولی پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔(جاری)

دیو بھومی سنگھرش سمیتی کے کنوینر مدن ٹھاکر نے کہا کہ باہر کی ریاستوں سے لوگ آ کر ہماچل کا ماحول خراب کر رہے ہیں۔ ایک شخص مسجد میں آکر نماز پڑھتا ہے اور ہندوؤں کے جذبات کو بھڑکانے کے لئے بیانات دے رہا ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ شخص شعیب جامعی ہے یا سرکار کا جمائی ہے ؟(جاری)

انہوں نے کہا کہ مسجد کمیٹی جان بوجھ کر لاعلمی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور یہ سب کچھ ضلع انتظامیہ کی ناک کے نیچے ہو رہا ہے، جب کہ مسجد کے باہر پولیس کا پہرہ ہوتا ہے، پھر ریاست سے باہر کے شخص کو مسجد میں کیسے داخل ہونے دیا جاتا ہے۔(جاری)

دیو بھومی سنگھرش سمیتی نے اس معاملے کو لے کر تھانے میں شعیب جامعی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے