نئی دہلی : دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے حلف لینے کے بعد پیر کو وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھال لیا۔ آتشی نے عہدہ تو سنبھال لیا ، لیکن اس کرسی پر نہیں بیٹھیں، جس پر اروند کیجریوال جب وزیر اعلیٰ تھے تو بیٹھا کرتے تھے۔ آتشی نے وزیر اعلیٰ کی کرسی کے پاس خالی کرسی رکھ کر چارج سنبھالا ۔ بتادیں کہ آتشی نے ہفتہ (21 ستمبر) کو اپنی کابینہ کے ساتھ دہلی کے آٹھویں وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔(جاری)
وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا کہ آج میں نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کے طور پر عہدہ سنبھال لیا ہے۔ آج میرے ذہن میں وہی درد ہے جو بھرت جی کو تھا۔ جس طرح بھرت جی نے بھگوان شری رام کے کھڑاوں رکھ کر کام کیا، اسی طرح میں اگلے 4 ماہ تک وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالوں گی۔ یہ کرسی اروند کیجریوال جی کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ دہلی کے عوام فروری میں ہونے والے انتخابات میں اروند کیجریوال کو دوبارہ وزیر اعلی کے طور پر منتخب کریں گے۔ تب تک اروند کیجریوال جی کی یہ کرسی یہیں رہے گی۔(جاری)
وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آتشی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور مرکزی حکومت پر بھی جم کر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال نے سیاست میں وقار اور اخلاقیات کی مثال قائم کی ہے، لیکن گزشتہ دو سالوں سے بی جے پی نے کیجریوال پر کیچڑ اچھالنے اور ان کی شبیہ کو داغدار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ 6 ماہ کے لیے جیل بھیج میں ڈالا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ اروند کیجریوال کو ایجنسی نے بدنیتی کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔(جاری)
آتشی نے 13 محکمے اپنے پاس رکھے
آتشی نے ان 13 محکموں کو برقرار رکھا ہے، جو اروند کیجریوال حکومت کے دوران ان کے پاس تھے ۔ ان میں تعلیم، ریونیو، فائنانس، بجلی اور پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) شامل ہیں۔ اس سے پہلے سوربھ بھاردواج نے ہفتہ کو ہی چارج سنبھال لیا تھا۔ آتشی کے بعد بھاردواج کے پاس آٹھ محکموں کی سب سے زیادہ ذمہ داری ہے۔ نئے وزیر مکیش اہلاوت کو لیبر، شیڈول کاسٹ اور شیڈول ٹرائب، روزگار اور لینڈ اینڈ بلڈنگ کے محکموں کا چارج ملا ہے۔(جاری)
وہیں گوپال رائے کو ڈیولپمنٹ، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، ماحولیات اور جنگلات کا چارج دیا گیا ہے۔ کیجریوال حکومت میں بھی ان محکموں کی ذمہ داری گوپال رائے کے پاس ہی تھی۔ کیلاش گہلوت کے سابقہ قلمدان - ٹرانسپورٹ، ہوم، انتظامی اصلاحات، خواتین اور بچوں کی ترقی - کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔
0 تبصرے