مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ ماضی کی طرح اس آگ متاثرہ مکانات کو بھی جمعیت علماء تعمیر کرکے دیں گی
آج صبح میری واپسی ہوئی، لیکن جمعیت علماء مدنی روڈ کا ایک وفد یہاں پر دورہ کرکے جائزہ لےکر گیا ہے مجھے اپنے ایک ساتھی سابق کوآپ کارپوریٹر ایڈوکیٹ گریش بورسے فون پر بات چیت ہوئی تھی کہ وہ آگ متاثر مکان کے ایک ذمہ دار عبدالواحد ٹیلر جنکا پیسہ ٹیلرنگ کام ہے اس کو ایک عدد سلائی مشین دینا چاہتے ہیں البتہ مقامی جمعیت کے اراکین سے بات چیت ہوئی تھی کل وہ لوگ سروے کیے تھے میری بھی ذمہ داری تھی آج مَیں یہاں پر آیا ہوں، ہم جمعیت علماء کے احباب کا مشورہ ہوگیا ہے کہ ان شاءاللہ جو مکان آگ سے جلے ہوئے ہیں اسکی تعمیر کرکے دی جائے گی۔(جاری)
جمعیت علماء مدنی روڈ پورے شہر کے اندر جہاں کہیں اس طرح کے حادثات واقعات پیش آتے ہیں آگ لگتی ہیں تو ہم لوگ مکانات بناکرکے دیتے ہیں، ماضی میں عائشہ نگر علاقے نور نگر میں کل 31 مکانات آگ سے متاثر ہوۓ تھے وہ تمام اکتیس مکانات جو جزوی و کلی طور پر جل گئے تھے 45 لاکھ روپے سے زائد روپیوں سے ان مکانات کی تعمیر کرکے دیے گئے ہیں، ان شاءاللہ یہ مکان بھی جو آگ لگنے سے جل گئے ہیں انکو تعمیر کرکے دیں گی اسطرح کا فیصلہ نائب صدر محمد مکی، جنرل سیکرٹری عبدالمالک بکرا، خازن انیس فہمی سمیت ورکنگ کمیٹی کے تمام افراد کا مشورہ ہوا ہے اور انکے مشورے کے ساتھ مَیں آج اس بات کا اعلان کرتا ہوں جمعیت علماء مدنی روڈ جو آگ سے نقصان پہنچا ہے وہ مکان بناکرکے دیں گے. ایڈوکیٹ گریش بورسے کی جانب سے سلائی مشین مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ہاتھوں عبدالواحد ٹیلر کو دی گئی.
0 تبصرے