نئی دہلی: فلم ‘ایمرجنسی’ ہندوستانی سیاست کے ایک اہم دور کی عکاسی کرتی ہے۔ اس میں کنگنا رناوت نے نہ صرف سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے بلکہ وہ اس کی ڈائریکٹر بھی ہیں۔ انگلش کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم کی ریلیز کو مبینہ طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ فلم کو سی بی ایف سی سے منظوری نہیں ملی ہے، کیونکہ بورڈ ممبران کو دھمکی ملی تھی۔ فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔(جاری)
کنگنا نے جمعہ کو ایکس پر پوسٹ کئے ایک ویڈیو پوسٹ میں کہا تھا کہ ایسی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ہماری فلم ‘ایمرجنسی’ کو سنسر سرٹیفیکیشن دے دیا گیا ہے۔ یہ سچ نہیں ہے۔ دراصل ہماری فلم کو منظوری مل گئی تھی لیکن سرٹیفیکیشن روک دیا گیا ہے ، کیونکہ ہمیں کافی دھمکیاں مل رہی تھیں۔ جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔ سنسر بورڈ کے ارکان کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ہم پر دباؤ ہے کہ ہم اندرا گاندھی کا قتل نہ دکھائیں، بھنڈراوالے نہ دکھائیں، پنجاب کے فسادات نہ دکھائیں۔ پتہ نہیں پتہ کہ تب دکھانے کیلئے کیا بچے گا ؟ میرے لیے یہ یقین کرنا مشکل ہے۔ مجھے ملک کے حالات پر بہت دکھ ہورہا ہے۔(جاری)
فلم ‘ایمرجنسی’ پر تنازع اس وقت شروع ہوا ، جب چند ہفتے قبل فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تھا۔ اس میں خالصتان لیڈر جرنیل سنگھ بھنڈراوالے کو ایک الگ سکھ ریاست کے لیے اندرا گاندھی کی پارٹی کی حمایت کا وعدہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس سے ناراض ہو کر دہلی میں شرومنی اکالی دل نے سی بی ایف سی کو قانونی نوٹس بھیجا ہے، جس میں سکھوں کو دکھانے کی وجہ سے فلم کو روکنے کیلئے کہا گیا ہے ۔(جاری)
فلم ’ایمرجنسی‘ ایک سیاسی ڈرامہ ہے، جس کی کہانی سابق ہندوستانی وزیراعظم اندرا گاندھی اور ان کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ کنگنا آنجہاں اندراگاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے اکیلے ہی فلم کی ہدایت کاری بھی کی ہے۔ فلم میں شریس تلپڑے نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا کردار ادا کیا ہے۔ انوپم کھیر جے پرکاش نارائن کے کردار میں ہیں۔ مہیما چوہدری کا بھی اہم کردار ہے۔
0 تبصرے