مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقے سے مجلس کے ٹکٹ پر مفتی اسمٰعیل قاسمی امیدواری کریں گے اور کامیابی بھی ان شاءاللہ - ڈاکٹر خالد پرویز
ہم متحد ہو کر اسمبلی اور کارپوریشن الیکشن لڑیں گے اسمبلی جیتنے کے ساتھ کارپوریشن کا اقتدار بھی ضروری ہے - مفتی اسمٰعیل قاسمی(جاری)
مالیگاوں ( پریس ریلیز ) مجلس اتحاد المسلمین اور مشن اسمبلی 2024 کی پہلی بڑی پریس کانفرنس اسلام آباد پانی کی ٹانکی دارالسلام پر مورخہ 7 ستمبر بروز سنیچر دوپہر 3 بجے یوسف الیاس کی صدارت میں لی گئی، اس موقع پر شمالی مہاراشٹر کے صدر ڈاکٹر خالد پرویز نے ابتدائی غرض غایت بتاتے ہوئے کہا مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقے 114 سے موجود ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی ہی مجلس کے ٹکٹ پر 2024 کی امیدواری کریں گے نظریات، خیالات کا اختلاف ہونا زندہ افراد اور فطری عمل ہے ماضی میں ہمارا پارٹی کے اندر موجودہ آمدار سے کچھ اختلاف ہوا ہوگا تو وہ نظریاتی رہا ہوگا اسمبلی میں امیدواری کیلئے ہم نے بھی ٹکٹ مانگا تھا اور مفتی اسمٰعیل قاسمی نے بھی امیدواری کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی پارٹی کی قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے موجودہ حالات میں مفتی اسمٰعیل قاسمی کو امیدوار نامزد کیا ہے ۔(جاری)
میں بہ حیثیت شمالی مہاراشٹر صدر کے مَیں آج یہ اعلان کرتا ہوں کہ پورے مہاراشٹر میں سب سے پہلے مجلس کے ٹکٹ کا اعلان مفتی اسمٰعیل قاسمی کے نام کا ہوا ہے ہم سب 2019 کی طرح انکی کامیابی کے پابند ہیں مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ایک لاکھ سترہ ہزار سے زائد ریکارڈ ساز ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی اور اسی کو اس بار بھی دوہرانا ہے ان شاءاللہ کامیابی ہمارا مقدر ہوگی ،مزید موصوف نے کہا کہ ممبر آف پارلیمنٹ اسدالدین اویسی وقف املاک ترمیم قاعدے کے خلاف اور وقف املاک کے تحفظ کیلئے منگل کو اورنگ آباد تشریف لائیں گے ہم اورنگ آباد جائے گے اور بدھ کو مالیگاؤں میں گاندھی جی کے مجسمہ پر ہمارا احتجاج ہوگا پولس اجازت نہیں دیتی ہے تب بھی دھرنا دیا جائے تفصیل پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے دی جائے گی۔(جاری)
یہ دھرنا اول وقف ترمیم ایکٹ واپس لینے، دوم پیغمبر اسلام محمد صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے گری مہاراج کی گرفتاری، سوم ٹرین میں بزرگ پر حملے کی مذمت جیسے عنوان پر ہوگا ایک سوال پر جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ مدارس و مساجد کو سولار سسٹم لگانے کیلئے گرانٹ دینے والی ریاستی حکومت نتیش رانے کی مساجد میں گھس کرکے مسلمانوں کو مارنے کی دھمکی اور اشتعال انگیز بیان پر کاروائی کب کریں گی یہ صرف مسلمانوں کے ساتھ دھوکہ ہے بعد از مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ اس موقع پر مَیں اللہ رب العزت کا شکرگزار ہوں، اسکے بعد قومی صدر بیرسٹر اسدالدین، خانوادہ شیخ یونس عیسٰی کا شکرگزار ہوں۔(جاری)
ہم متحد ہے ہم مزید ایک مرتبہ اتحاد کے ساتھ کامیابی کے راستے پر گامزن ہے البتہ راستہ دشوار گزار ہیں لیکن اللہ کی ذات سے امید ہے کہ ہم دوبارہ کامیاب ہوگے، ان شاءاللہ باہمی مشورے سے اسمبلی چناؤ لڑیں گے اور ہمارے تعمیری کاموں و نمائندگی کے ذریعے عوام کے درمیان آکرکے ووٹ کا مطالبہ کریں گے اسمبلی الیکشن کے بعد کارپوریشن کا چناؤ بھی ہونا ہے کارپوریشن کا الیکشن بھی ہم ساتھ لڑے گے شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کارپوریشن کا اقتدار بھی بہت ضروری ہے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ایم ایل اے فنڈ اور کارپوریشن کے بجٹ کا موازنہ کیا ہے کہ ایک ایم ایل اے فنڈ معمولی ہوا کرتا ہے اسکے باوجود ہم ریاستی حکومت سے نمائندگی کرکے اضافی فنڈ منظور کرواۓ ہیں لیکن کارپوریشن پر اقتدار ہوا تو شہر کی تعمیر و ترقی سے ناک نقشہ تبدیل کریں گے۔(جاری)
اس پریس کانفرنس میں صدر یوسف الیاس نے میڈیا اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا عبدالمالک شیخ یونس، جمیل سیٹھ زر والے، یونس عیسٰی، راجو بھکو، حافظ عبداللہ، راجو گائیڈ، عتیق لوکھنڈ والا، شہباز زر والا، ایاز ہلچل، عبدالماجد شیخ یونس، جلیل احمد جلا، سہراب؛ اعظمی، سمیر سر سمیت دیگر سرکردہ افراد موجود تھے.
0 تبصرے