مشرقی اقبال روڈ کی خستہ حالی کو لیکر خالد حاجی اور طاہرہ شیخ کی رہنمائی میں ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے خلاف زبردست دھرنا آندولن

 

 مالیگاوں / مالیگاوں شہر کی مصروف ترین شاہراہ مشرقی اقبال روڈ کی خستہ حالی کو مد نظر رکھتے ہوئے آج بروز بدھ 11 ستمبر کو بڑا قبرستان کی دیوار سے لگ کر خالد حاجی اور سابق میئر طاہرہ شیخ کی جانب سے ایک دھرنا آندولن کیا گیا جس میں شہر بھر کی خواتین اور مردوں کو مدعو کیا گیا ۔ اس دھرنے کا مقصد یہ تھا کہ مالیگاوں شہر کی اس مصروف ترین شاہراہ جس کا نام مشرقی اقبال روڈ ہے یہ سڑک نہایت خستہ حالی کا شکار ہوچکی ہے ۔ (جاری) 

 آج سابق میئر طاہرہ شیخ اور خالد حاجی نے مالیگاوں شہر مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی ناکامی کو زبردست طریقے سے اجاگر کیا ہے ، خالد حاجی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اور مالیگاوں شہر کی عوام ناکام ایم ایل اے کی پانچ سالہ کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں ۔ اس راستے سے ہزاروں میت گزرتی آرہی ہے ، لیکن ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی جو جمیعت کے صدر ہونے کے ساتھ ایک اچھے عالم دین بھی ہیں کیا انہیں یہ سڑک کی خستہ حالی دکھائی نہیں دیتی ۔ آخر کیا وجہ ہے سڑک آج تعمیر کو محروم ہوچکی ہے ۔(جاری) 

 معلوم ہوکہ یہ دھرنا آندولن آج صبح 11 بجے سے شروع ہوا ہے اور اس دھرنے میں شریک ہونے والوں لوگوں کے ہاتھوں میں مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو ہرے لڈو میں تولنے والی تصاویر دیکھنے کو ملی جس کو لیکر یہ دھرنا آندولن کیا جارہا ہے ۔ یہاں لوگوں کا کہنا ہیکہ مفتی اسمعیل قاسمی کو ہمشیہ لڈووں میں تولہ گیا آج ہم انہیں لڈو کھلائیں گے اور ان سے سوال کرینگے آخر کیوں یہ سڑک کی تعمیر نہیں کی جارہی ہے ۔(جاری) 

 اسی طرح سابق میئر طاہرہ شیخ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں تعمیراتی کام کاج کا دعویٰ کرنے والے ایم ایل اے کو یہ سڑک کیوں دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔ اس سے قبل اس سڑک کی تعمیر کا افتتاح بھی کیا گیا لیکن آج تک کام شروع نہیں ہوا ۔ آخر مفتی اسمعیل قاسمی کو کہاں پریشانی آرہی ہے جو وہ مجبور ہیں اس سڑک کی تعمیر کیلئے ۔ (جاری) 

 غور طلب ہیکہ اس دھرنا آندولن میں بڑا پنڈال لگایا گیا اور اسی جگہ پر کھانے پینے کا بندوبست بھی کیا گیا ظاہرہ شیخ نے کہا کہ ہم دھرنا جاری رکھتے ہوئے یہیں پر کھانا پانی کرینگے اور ممکن ہوا تو اسی جگہ قیام بھی کرینگے ۔ جب تک مفتی محمد اسماعیل قاسمی ہمیں اس سڑک ہی تعمیر کو لیکر وجہ نہیں بتا دیں گے تب تک ہم اپنا دھرنا آندولن جاری رکھیں گے ۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے