معشوقہ کے گھر والوں نے نوجوان کو اتنا پیٹا کہ ہوگئی موت ، پولیس کی تحقیق جاری

 

کوشامبی : اترپردیش کے ضلع کوشامبی میں گرل فرینڈ سے ملنے اس کے گھر پہنچے عاشق کو گرل فرینڈ کے گھر والوں نے پکڑ لیا، جس کے بعد گرل فرینڈ کے گھر والوں نے اس کے بوائے فرینڈ کو شدید زدوکوب کیا۔ جس کی وجہ سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ نوجوان کو زخمی حالت میں دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شدید زخمی بوائے فرینڈ کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ حالت تشویشناک ہونے پر اہل خانہ نے اسے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں آج نوجوان کی موت ہو گئی۔(جاری)

نوجوان کی موت کے بعد کوئی کارروائی نہ ہونے سے مشتعل ہو کر مقتول کے اہل خانہ نے پولیس پر الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ جس کے بعد اے ایس پی راجیش کمار سنگھ پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور اہل خانہ کو کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ اے ایس پی راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ یہ نوجوان زخمی حالت میں ملا تھا۔ جس کا لواحقین پرائیویٹ اسپتال میں علاج کروا رہے تھے لیکن آج لڑکے کی موت ہوگئی ۔(جاری)

اس معاملے میں مقتول نوجوان کے رشتہ داروں کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔ واقعہ میں ملوث ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ یہ واقعہ کڑادھام تھانہ علاقہ کے اورینی گاؤں میں پیش آیا۔ جب کہ انیٹھا گاؤں کا رہنے والا رام ابھیلاش اپنے ماموں کے گھر جانے کا کہہ کر گھر سے نکلا تھا، لیکن وہ گاؤں میں ہی رہنے والے ایک شخص کے گھر کے اندر لہولہان حالت میں ملا۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے رام ابھیلاش کو تشویشناک حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا، جہاں پر اس کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے پریاگ راج ریفر کردیا گیا۔ جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔(جاری)

لواحقین نے پولیس پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ اس کو لے کر اہل خانہ نے تھانے کا گھیراؤ کیا۔ اے ایس پی نے موقع پر پہنچ کر لواحقین کو کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ لڑکی کے والد، بھائی اور بہنوئی نے لڑکے کا مار مار کر قتل کردیا۔ اس کی موت کے بعد بھی پولیس مقدمہ درج کرنے میں غفلت برت رہی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے