متاثرہ کی ماں کا بیان، ممتا بنرجی کو کارروائی کے بارے میں واضح ہونا چاہئے

 

کولکاتہ : کولکاتہ کے آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیس میں متاثرہ کی ماں نے ہفتہ کو کہا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو مجرموں کے خلاف کارروائی کے بارے میں اپنے تبصروں میں واضح ہونا چاہئے۔ کولکاتہ کے شمالی علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے متاثرہ کی والدہ نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعلیٰ اور آندولن کررہے ڈاکٹروں کے درمیان بات چیت کا نتیجہ نکلے گا۔(جاری)

انہوں نے کہا کہ صرف یہ کہنے کی بجائے کہ جو بھی قصوروار پایا جائے گا اسے سزا ملے گی، اسے زیادہ واضح اور درست ہونا چاہئے تھا۔ جائے وقوعہ سے شواہد مٹانے اور صرف ایک شخص کی گرفتاری کے پیش نظر ہم توقع کر رہے تھے کہ وزیر اعلیٰ زیادہ واضح ہوں گی۔(جاری)

متاثرہ کی والدہ نے کہا کہ اس واقعے کے بعد گزشتہ ایک ماہ سے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ڈیوٹی سے دور رہنے کی وجہ سے تعطل کو دور کرنے کے لیے کوئی بھی اقدام خوش آئند ہے، وہیں اس پردہ پوشی کی کوشش میں ملوث تمام مجرموں اور اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔(جاری)

انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ ریاستی حکومت ان احتجاجی ڈاکٹروں کے خلاف کوئی تعزیری کارروائی نہ کرے جو انصاف کے لئے لڑ رہے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے