مالیگاوں/ گزرے ہفتہ منگل کی رات کو شہر کے اسلام آباد علاقے میں سکونت پذیر ایک فیمیلی پر رات کے ڈھائی بجے کے قریب ایسڈ پھینک کر راہ فرار اختیار کیا گیا ، جس سانحہ میں ایک لڑکی اور والدین شدید زخمی ہوئے ، جس میں لڑکی کا چہرہ بری طرح متاثر ہوا تھا ، اس معاملے کے بعد ان تینوں افراد کو مقامی اسپتال لیجایا گیا ، جہاں ڈاکٹرس نے فوری طبی امداد کے بعد لڑکی کو پڑوسی شہر دھولیہ بغرض علاج منتقل کیا تھا ۔(جاری)
اس سانحہ کی خبر کے بعد مالیگاوں شہر کی ہر چھوٹی بڑی تنطیموں میں ہلچل مچ گئی ، شہر بھر کی عوام مقامی پولس سے ملزمان کی گرفتاری کی مانگ کرنے لگی تھی ، جس کے بعد مقامی قلعہ پولس عملہ نے 24 گھنٹے کے اندر ملزم حسیم الرحمن طفیل احمد کو گرفتار کیا اور مقامی عدالت میں پیش کیا ، جہاں معزز جج نے اسے تین دنوں کیلئے پی سی میں رکھنے کا حکم صادر کیا ، معلوم ہوکہ آنیوالے پیر کو دوبارہ مقامی کورٹ میں ملزم کی پیشی ہوگی ۔ (جاری)
جہاں ایک طرف اس معاملے کی شہر بھر سے مذمت ہورہی ہے وہیں مالیگاوں شہر کی مقبول تنظیم لوک سیوارتھ شوشل ویل فئرفاونڈیشن کی جانب سے مقامی پولیس ڈپارٹمنٹ اور وکیل ایسوسی ایشن کے صدر وکلاء کو لیٹر دےکر مانگ کی گی ہیکہ ایسے مجرم کا کیس کوئی بھی وکیل نہیں لڑیں تاکہ مجرم کو سخت سے سخت سزاملے تاکہ مالیگاؤں شہر میں دوبارہ کبھی بہی ایسی واردات نا ہوسکے ۔(جاری)
معلوم ہوکہ مالیگاوں شہر کے معروف وکیل ایڈوکیٹ واصف علی نے میڈیا سے کل بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی زمہ داری ہماری ہے ، اور متاثرہ فیمیلی کی جانب سے سبیل اللہ ہم یہ کیس لڑیں گے اور ملزم کو سخت سے سخت سزا دلانے کی کوشش کرینگے۔ ایڈوکیٹ واصف کے اس اہم اقدام کے بعد مقامی طور پر شہریان ان کی حمایت کررہے ہیں ۔
0 تبصرے