مالیگاوں / آج بروز پیر 16 ستمبر کو مالیگاوں شہر سینٹرل میں عاشقان رسول کی جانب سے عید میلاد النبی کے ہر مسرت موقع پر جلوس نکالا گیا ، معلوم ہوکہ گنیش اتسو اور عید میلاد النبی کے تناظر میں مقامی طور پر پولس نے آج ہی دن جلوس نکالنے کی اجازت دے دی ، پولس انتظامیہ کی جانب سے جلوس نکالنے کو لیکر گشتہ مقامی مشترکہ سنی تنظیموں کی جانب سے سرکردہ افراد متحرک رہے تھے ، جس کے بعد آج بروز پیر کو پولس انتظامیہ کی جانب سے جلوس عید میلاد النبی نکالنے کی اجازت دی گئی ، جس میں کئی طرح کی پابندیاں عائد تھی ۔ (جاری)
معلوم ہوکہ پولس نے جلوس نکالنے کی اجازت تو دی لیکن امن و امان کی برقراری کیلئے جلوس کا روٹ بھی بتایا گیا ، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوس کیلئے شہر کے اندرونی راستوں کے استعمال کو اہمیت دی گئی ، جس پر آج مقامی سنی تنظیموں کی جانب سے پر امن طریقے سے جلوس نکالا گیا ، شہر کی اہم شاہراؤں سے ہوتے ہوئے یہ جلوس شام چار بجے تک اے ٹی ٹی اسکول کمپس میں اختتام پذیر ہوگا ۔ (جاری)
معلوم ہوکہ اس جلوس میں مقامی تمام سنی تنظیموں کے ساتھ سنی علماء اکرام نے شرکت کی اور شہر کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اس جلوس میں نظر آئی۔ اس دوران خال خال ہی ڈی جے کا استعمال دیکھنے کو ملا ، جبکہ بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی ۔ وہیں شہر ہے وہ تمام اہم راستے جس راستے سے جلوس گزارنا تھا ایسی جگہوں پر پولس کی بڑی نفری تعینات دیکھی گئی۔ شہر سلیمانی چوک ، مشاورت چوک ، امن چوک اور چندن پوری گیٹ پر پولس کی بریگیڈ بھی دیکھی گئی اور پولس بھی موجود تھی ۔ (جاری)
اس کے علاؤہ مقامی سطح پر مسلم علاقوں میں مکمل طور سے کاروبار بند دیکھے گئے ، عین ممکن ہے دوپہر کے بعد چھوٹے موٹے کاروبار دوبارہ شروع ہوجائیں ۔ وہیں شہر میں کارپوریشن کی جانب سے اہم راستوں پر صفائی کی گئی تھی اور سڑکوں پر صبح کی اولین ساعتوں میں پاؤڈر کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا ۔
0 تبصرے