منسٹر دادا بھسے اور مالیگاؤں مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کا دیانہ پاور لوم سنگھرش سمیتی نے شاندار استقبال کیا
مالیگاوں ( پریس ریلیز) دیانہ پاور لوم سنگھرش سمیتی نے 11 ستمبر کو شام چھ بجے گوری لانس میں ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی اس موقع پر سمیتی کے ذمہ داران نے پاور لوم صنعت میں بجلی سبسڈی کی کامیاب نمائندگی پر منسٹر دادا بھسے اور مالیگاؤں سینٹرل کے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کا شاندار استقبال کیا، اس تقریب کے میں اظہار خیال کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی ایم ایل اے نے کہا کہ آج مَیں دیانہ شیوار علاقے دیانہ پاور لوم سنگھرش سمیتی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے منسٹر دادا بھسے اور میرا استقبال کیا حکومت نے 27 ہارس پاور سے کم اور 27 ہارس پاور سے زائد بجلی صارفین کو ایک روپیہ اور 75 پیسہ فی یونٹ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا اور اسکا باقاعدہ جی آر بھی نکل گیا ہے ۔(جاری)
پچھلی حکومت مہا وکاس اگھاڑی نے دو مرتبہ سروے کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن کوئی نتیجہ ہاتھ نہیں آیا، ناگپور اسمبلی اجلاس میں جب یہ مدعا اٹھا تو ریاست کے ٹیکسٹائل منسٹر چندر کانت دادا پاٹل نے پاور لوم اسٹڈی گروپ کی تشکیل دی اس میں مالیگاؤں سے نمائندگی نہیں دی گئی مَیں نے ممبئی میں چندر کانت دادا پاٹل سے بات چیت کی اور مالیگاؤں میں منسٹر دادا بھسے سے بھی بات چیت کی تھی تو ان دونوں نے مالیگاؤں سے مدعوین خصوصی کے طور پر مجھے بہ حیثیت نمائندہ مالیگاؤں اور بنکر تنظیموں کے پانچ افراد کو کمیٹی میں لیا گیا اور اسکی پہلی آفیسیل میٹنگ میں دعوت دی گئی جو تین جنوری کو ممبئی میں منعقد ہوئی اور کامیاب رہی۔(جاری)
اسوقت مالیگاؤں آل پاور لوم کنزیومر ایسوسی ایشن اور مَیں مفتی اسمٰعیل قاسمی ایم ایل اے نے پاور لوم صنعت کے مسائل پر بہت تفصیل سے باتیں پیش کی، ان مسائل کا حل کیا ہے دیگر پاور لوم مراکز کے ذمہ داران نے بھی آواز اٹھائی، البتہ مالیگاؤں والوں کو ساری کوششوں کے بعد جو سب سے بڑی امید تھی اس کمیٹی کے صدر دادا بھسے ہے اور دادا بھسے امیدوں پر کھرے اترے، چندر کانت دادا پاٹل بھی سنجیدگی سے ان مسائل پر فیصلہ کیا وہ مالیگاؤں تشریف لائے یہاں بنکروں سے ملاقات کیے سادے اور رنگین پاور لوم کارخانے میں ہم نے انکی رہنمائی کی اور صورتحال سے واقف کروایا ہمارے ساتھ کارخانے میں پاور لوم کارخانے اور کپڑے کی تیاری کس طرح ہوتی ہے از خود انھوں نے معائنہ کیا۔(جاری)
اسوقت انھوں نے یقین دہانی کروائی تھی ہم کچھ مثبت نتائج برآمد کریں گے مَیں سینٹرل اسمبلی حلقے کے ایم ایل اے کی حیثیت سے اور مالیگاؤں کی تمام بنکر تنظیموں اور اس صنعت سے وابستہ افراد کی طرف سے ریاستی حکومت کے چیف منسٹر ایکناتھ شندے، بالخصوص چندر کانت دادا پاٹل اور کمیٹی کے صدر منسٹر دادا بھسے کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اسوقت تقریباً سال بھر سے یہ صنعت مندی کا شکار ہیں کارخانے دار مزدوری کرنے کے موڑ پر آچکے ہیں ایسے موقع پر حکومت کا یہ فیصلہ اس پاور لوم صنعت کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوا ہے اس سے یہ پاور لوم ٹیکسٹائل کو تقویت ملے گی مزید ہمارے مسائل کا حل نکلے اور اس پاور لوم صنعت کی بقاء و ترقی ہوتی رہے مَیں ایک بار پھر ایکناتھ شندے سی ایم، منسٹر چندر کانت دادا پاٹل، منسٹر دادا بھسے، آل پاور لوم کنزیومر ایسوسی ایشن، اور دیانہ پاور لوم سنگھرش سمیتی کا شکریہ ادا کرتا ہوں اس نے ہمارا استقبال کیا بہت بہت شکریہ.
0 تبصرے