مالیگاؤں ( ایس این انصاری) روشن مستقبل کیلئے کرئیر گائیڈنس ضروری ہوتا ہے۔ طلبہ و سرپرست حضرات کیلئے سب سے بڑا مسئلہ دسویں اور بارہویں جماعت کے بعد کرئیر کے انتخاب کا ہوتا ہے۔ کورسیس، کالجوں اور تعلیمی رہنمائی کی کمی کی وجہ سے طلبہ ڈراپ آؤٹ کا شکار ہوجاتے ہیں یا اپنے پسند کے کورسیس میں داخلے نہ ملنے کی وجہ سے بھی مایوسی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اسی لئے بر وقت طلبہ کی تعلیمی و کرئیر کی رہنمائی کی جانی چاہئے۔ (جاری)
گزشتہ روز کرئیر گائیڈنس سیل مالیگاؤں کے زیر اہتمام "کرئیر گائیڈنس وبینار" کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس وبینار میں بطو رمقرر خصوصی محترمہ طوبیٰ مومن (وائرولوجسٹ، ڈے ٹان یونیورسٹی امریکہ) اور محترم اشفاق لعل خان ( ماہر انگلش ٹیچر، جے اے ٹی کیمپس) نے طلبہ سے آن لائن خطاب بذریعہ زوم پلیٹ فارم کیا۔ (جاری)
محترمہ طوبیٰ مومن نے اپنے تعلیمی سفر کی روداد بیان کرتے ہوئے طلباء کی رہنمائی فرمائی کہ وہ کس طرح سے مالیگاؤں سے پونے شہر اور پھر امریکہ تک پہنچی۔ محترمہ نے دسویں اور بارہویں کامیاب طلباء سے خطاب فرماتے ہوئےمختلف شعبوں جدید کورسیس، کالجوں اور کرئیر کے بے شمار مواقعوں کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی۔ نیز گریجویشن کے بعد طالبات کیلئے مختلف کورسیس جیسے وائرولوجی، مائکروبائیولوجی، نیوکلیئر فزکس، اپلائیڈ فزکس، اپلائیڈ کمیسٹری ، فارینسک سائنس، ہوم سائنس، لائف سائنس اور دیگر کورسیس کے بارے میں رہنمائی فرمائی۔ نیز گریجویشن کے بعد مقابلہ جاتی امتحانات جیسے یوپی ایس سی ، ایم پی ایس سی ، ایس ایس سی ، ایس ایس بی، سی پی آئی ایل اور دیگر ریاستی و مرکزی حکومتی امتحانات کی معلومات دی۔ اخیر سیشن میں محترمہ نے طلبہ کے سوالات کے اطمینان بخش جوابات بھی دئیے۔ (جاری)
محترم اشفاق لعل خان نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ شخص سے شخصیت کے سفر میں بہت دشواریاں پیش آتی ہیں۔ اسکول و کالجوں کے بعد جب طلباء دنیا داری میں جڑتے ہیں تو انھیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سماج میں ایسے لوگوں کی قدر کی جاتی ہے جن کی سوچ ، رویہ اور کردار اچھا ہوتا ہے۔ موصوف نے طلباء کے روشن مستقبل کے لئے نصیحت، مشورے اور کارآمد باتیں بتلائی۔ مزید انھوں نے انگلش زبان کو سیکھنے اور اس پر مہارت حاصل کرنے کی صلاح دی ۔ اس کے علاوہ غیر تدریسی کتابوں کے مطالعہ پر بھی زور دیا۔ (جاری)
اس کرئیر گائیڈنس وبینار کی نظامت پروفیسر مزنا انصاری( مالیگاؤں سنیئر کالج) نے بخوبی نبھائی۔ اس پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر ساجد نعیم ( مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس) اور پروفیسر عمران راشد (مالیگاؤں سینئر کالج) نے وبینار کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام کے اخیر میں پروفیسر عمران راشد نے رسم شکریہ ادا کیا۔
0 تبصرے