ممبئی سے متصل تھانے کے عنبرناتھ علاقے میں گیس لیکیج کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جانکاری کے مطابق گیس لیک ہونے کا یہ واقعہ ایم آئی ڈی سی کے موریوالی علاقے میں سامنے آیا ہے۔ فائر بریگیڈ سے موصولہ اطلاع کے مطابق ان کی کچھ ٹیمیں موقع پر روانہ کی گئی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس علاقے میں کئی کیمیکل فیکٹریاں ہیں جہاں سے گیس لیک ہونے کی خبریں آئی ہیں۔ واقعے کے بعد منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں گیس لیکج کا اثر شہر کی سڑکوں اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں دیکھا جا سکتا ہے۔(جاری)
سانس لینے میں دشواری کی شکایت
ایک اہلکار نے جمعہ کو بتایا کہ تھانے ضلع کے عنبرناتھ علاقے میں گیس کے اخراج کے بعد علاقے میں سموگ پھیل گئی ہے۔ اس صنعتی علاقے کے آس پاس کے لوگوں نے آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی ہے۔ تاہم صورتحال قابو میں ہے اور کسی کے بیمار ہونے یا اسپتال میں داخل ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ (جاری)
علاقے میں افراتفری مچ گئی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ جمعرات کی رات تقریباً 11 بجے ممبئی کے مضافات میں امبرناتھ کے موریولی مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایم آئی ڈی سی) علاقے میں دھند جیسی صورتحال کی وجہ سے افراتفری پھیل گئی۔ آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دشواری کی شکایات موصول ہونے کے بعد، مقامی فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے دھوئیں کے منبع کا پتہ لگایا اور پتہ چلا کہ یہ کیمیکل فیکٹری سے نکلا تھا۔(جاری)
گھر کے اندر رہنے کا مشورہ
فائر بریگیڈ کے عملے نے لوگوں کو احتیاط کے طور پر گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دیا۔ حکام نے بتایا کہ فیکٹری میں فاسفورس پر مشتمل کیمیکل کی وجہ سے گاڑھا سفید دھواں نکلا، جو پورے علاقے میں پھیل گیا۔ اہلکار نے کہا ہے کہ فیکٹری میں پیداواری سرگرمیاں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔
0 تبصرے