نئی دہلی : ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کا دبدبہ برقرار ہے۔ ہرمن پریت سنگھ کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے فائنل میں میزبان چین کو 1-0 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے ریکارڈ پانچویں بار ٹرافی پر قبضہ کیا۔ چھٹی بار فائنل کھیلنے والی ہندوستانی ٹیم کے لئے واحد گول جوگراج سنگھ نے کیا۔ ہندوستان کی طرف سے یہ گول چوتھے کوارٹر میں ہوا۔ جوگراج سنگھ نے میچ کے 51ویں منٹ میں فیلڈ گول کیا۔ ٹیم انڈیا دفاعی چیمپئن کے طور پر ٹورنامنٹ میں اتری تھی۔ ہندوستانی ٹیم نے ناقابل شکست رہتے ہوئے اپنا ٹائٹل برقرار رکھا ہے۔ پیرس اولمپکس 2024 کے بعد ہندوستانی ٹیم کی یہ ایک اور بڑی کامیابی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں کئی سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم تجربہ کار گول کیپر پی آر سریجیش کے بغیر اپنا پہلا بین الاقوامی ٹورنامنٹ کھیل رہی تھی۔(جاری)
ناقابل شکست رہتے ہوئے ہندوستان فائنل میں پہنچا تھا۔ ہرمن پریت سنگھ کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو شکست دی تھی جبکہ ٹائٹل میچ میں چین نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ ہندوستان نے لیگ میں اپنے پانچوں میچ جیتے تھے جن میں چین کے خلاف 3-0 کی جیت بھی شامل تھی۔ چینی ٹیم کو پہلی بار فائنل کا ٹکٹ ملا تھا۔ دونوں ٹیمیں ایشین چیمپئنز ٹرافی 2024 میں ساتویں مرتبہ آمنے سامنے ہوئی تھیں۔ اس سے پہلے ہندوستان نے چھ میں سے پانچ میچ جیتے تھے جبکہ چین نے ایک میچ جیتا تھا۔ چین نے 2006 میں ہندوستان کو شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں نے پہلے تین کوارٹرز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔(جاری)
ہندوستان اور چین کا فائنل تک کا راستہ
لیگ کے اپنے پہلے میچ میں ہندوستان نے چین کو 3-0 سے، جاپان کو 5-1 سے اور ملیشیا کو 8-1 سے شکست دی تھی۔ ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 3-1 سے شکست دی جبکہ سیمی فائنل میں ہندوستان نے کوریا کو 4-1 سے شکست دی۔ چین نے لیگ میں دو میچ جیتے تھے جبکہ اسے تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سیمی فائنل میں پاکستان کو شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
0 تبصرے