مالیگاوں / شہر کی سڑکوں کی تعمیر کو لیکر کبھی نہ بولنے والے خالد حاجی نے اچانک شہر کی اہم سڑکوں پر تعمیر کو لیکر دھرنا آندولن شروع کردیا ہے۔ معلوم ہوکہ شیخ رشید خانوادہ کئی سالوں سے مالیگاوں کارپوریشن پر راج کرتا رہا لیکن تعمیر و ڈیولپمنٹ کے نام پر شہر میں کبھی کچھ نظر نہیں آیا ۔ ابھی حال ہی میں آصف شیخ رشید کے بھائی خالد حاجی نے شہر کے فتح میدان میں سڑک کی تعمیر کو لیکر دھرنا آندولن کیا اور اپنے خطاب میں انہوں نے مقامی جمیعت علماء کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بنگلہ دیش کیلئے مالیگاوں کی جمیعت چندہ اکھٹا کرتی ہے ۔ اس پر جواب دیتے ہوئے آج مقامی ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے پریس کانفرنس لی خالد حاجی کو زبردست جواب دیا ہے ۔ (جاری)
ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی اور مقامی جمعیت علماء مدنی روڈ کے صدر نے کہا کہ کئی سالوں سے مالیگاوں شہر کی کارپوریشن پر راج کررہے شیخ رشید خانوادہ نے مالیگاوں شہر کی عوام کیلئے کبھی کوئی کام نہیں کیا ہے ۔ آج جب ہم کسی طرح ورک آرڈر مکمل کروا کر کام شروع کرنے والے ہیں تو یہ جگہ جگہ دھرنا آندولن وغیرہ کررہے ہیں اور اس دوران انہوں نے مثال دی کہ یہ وہ حرکت ہیکہ "کسی دوسرے کے بچے کے سر پر ہاتھ پھر کر اسے اپنا بچہ بتانا " ۔ تو شہر اس بات سے لا عمل نہیں ہیکہ یہ سب کام کس کو مکمل کرنا چاہیئے تھا ۔ (جاری)
انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے مضافات میں جو عوام سکونت اختیار کرتی ہے ان کے پاس پانی کی نکاسی کیلئے گٹر نہیں ہے ، چلنے کیلئے اچھی سڑک نہیں ہے ، یہ غریب عوام کے گھروں کا پانی ایک کھڈے میں جمع ہوتا ہے اور اسے خالی کر کے یہ لوگ دور دراز علاقوں میں پانی پھینکتے ہیں ۔ وہیں شہر میں بھی کسی طرح کا کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ۔ جو کام میں کرنا چاہتا ہوں یا کرنا ہے اسے ہر ممکن کوشش کر کے روک دیا جاتا رہا ہے ۔ (جاری)
مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ فتح میدان میں ہونے والے خالد حاجی کے دھرنے میں جمیعت پر جو الزام عاید کیا گیا ہے اور بنگلہ دیش سے جوڑا گیا ہے ۔اس پر میں جمیعت علماء کا صدر ہونے کے ناطے ضرور مذمت کرتا ہوں اور ہم اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ہم اور ہمارا گروپ اس بات سے مطمعین نہیں ہے۔ ہم ضرور اعلیٰ آفیسران کو مکتوب بھی پیش کریں گے اور پولیس میں رپورٹ بھی درج کروائیں گے ۔ اور آئندہ ہفتے جمعہ کو اسی جگہ پر جہاں خالد حاجی نے جمیعت پر الزام عائد کیا ہے وہیں پر ایک عوامی جلسے کا انعقاد کرینگے اور شہر کی عوام کو ان کے بھی کارنامے بتائیں گے ۔ (جاری)
معلوم ہوکہ دو دن سے چل رہے اس معاملے پر مقامی جمیعت علماء کے علاؤہ شہر کی عوام میں بھی شدید ناراضگی پائی جارہی ہے ۔ مفتی اسمعیل قاسمی نے اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ گزرے دنوں مرحوم شیخ رشید نے بھی بیان دیا تھا کہ "ہمیں مولاناوں سے گھن آتی ہے " ۔تو یہ بات عیاں ہیکہ جمیعت علماء جیسی تنظیم سے ان کو ناراضگی ہوگی ۔ اسلئے خالد حاجی کی جانب سے ایسا بیان دیا گیا ہے ۔
0 تبصرے