یہ گروپ میں مارتے ہیں ، ون ٹو ون کبھی نہیں آتے - بیریسٹر اسدالدین اویسی

 

چالیس گاؤں کے اشرف علی کو ٹرین میں شرپسند عناصروں کی جانب سے مارپیٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آج مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے آج عوامی خطاب کے دوران اپنی بات کو رکھتے ہوئے کہا کہ چالیس گاؤں کے بزرگ کو ٹرین میں مارنے کی ویڈیو وائرل ہوئی، یہاں بزرگ کو مارا گیا ، ان کا موبائل فون چھین لیا گیا اور ان کے جیب میں رکھے 2800 روپئے بھی چھین لئے گئے ۔ مسلمانوں کے مستقبل کیلئے یہ بہت خراب بات ہے ۔(جاری)

انہوں نے کہا کہ بزرگ اشرف علی کے بھیس کا گوشت لیجا رہے تھے ، بزرگ کے بولنے کے باوجود انہیں مارا پیٹا گیا اور مارنے والے کلیان جارہے تھے جہاں انہیں پولیس بھرتی کا امتحان دینا تھا ۔ معاملے کے بعد میں نے اشرف علی سے بات کی اور مجال کے دیگر زمہ داران نے اشرف علی سے ملاقات کی اور ریلوے پولس میں مقدمہ درج کیا ۔ اسطرح کی ویڈیو مجلس کے پلیٹ فارم ایکس پر اپلوڈ کی گئی ہے ۔ (دیکھیں ویڈیو )


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے