مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کو لیکر مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ظاہر کیا امیدواروں کا نام
مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہے ، ہر سیاسی پارٹی اپنے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کررہی ہے ۔ ایسے میں آج مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اورنگ آباد (سنبھا جی نگر) میں اپنے خاص امیدوار اور مہاراشٹر مجلس اتحاد المسلمین کے صدر امتیاز جلیل کے ساتھ اہم میٹنگ کی جس میں اسمبلی انتخابات کیلئے مہاراشٹر کے ان اضلاع سے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا ۔(جاری)
انہوں نے اپنے خطاب میں پہلے تو مودی حکومت کی بلڈوزر کاروائی اور وقف ترمیمی بل پر بحث کی ، جس میں انہوں نے بی جے پی وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بھی بنایا ، آج اس اہم میٹنگ کے آخر حصے میں انہوں نے مہاراشٹرا کی عوام کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں متحد رہ کر مجلس کے امیدواروں کی جیت کا تیقن دیا ۔ مزید کہا کہ مہاراشٹر ایک حساس ریاست ہے ، یہاں پچھلے ماہ سے جو کچھ بھی واقعات رونما ہورہے ہیں ، چاہے وہ نتیش رانے کا ہو یا ٹرین میں مارپیٹ کا ، چاہے وہ ایکناتھ شندے ہو یا رام گیری کا بیان ، ان سب کا جواب مجلس اتحاد المسلمین ضرور دے گی ۔ (جاری)
اپنے خطاب میں انہوں نے اس بات کو واضح کیا کہ مجلس اتحاد المسلمین مہاراشٹر کی عوام کیلئے ایک بہترین سیاسی پلیٹ فارم ہے ، اگر ریاست کی عوام متحد رہ کر اپنے حق رائے دہی کا مجلس کے حق میں استعمال کرتی ہے تو یقیناً ہم ریاست میں ضرور انقلاب برپا کرسکتے ہیں ۔ اس دوران انہوں نے ضلع دھولیہ ، تعلقہ مالیگاوں اور اورنگ آباد سے منتخب کئے گئے امیدواروں کا نام ظاہر کیا ، انہوں نے کہا کہ ضلع دھولیہ سے ڈاکٹر شاہ اس بات بھی مجلس کے ٹکٹ پر ہی امیدواری کرینگے اور مجھے یقین ہے دھولیہ کی عوام ڈاکٹر فاروق شاہ کو بہترین اکثریت سے ایک بار پھر کامیاب کریگی ۔(جاری)
وہیں موصوف نے مالیگاوں تعلقہ سینٹرل اسمبلی حلقہ نمبر 114 سے موجودہ ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا باقاعدہ اعلان کیا ، اور کہا کہ مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے الحمدللہ پچھلے الیکشن میں بھاری اکثریت سے مالیگاوں شہر میں کامیابی حاصل کی تھی ، اگر مالیگاوں شہر کی عوام اس بار بھی اتحاد کا مظاہرہ کرتی ہے تو یقیناً ہم مالیگاوں شہر میں دوسری مرتبہ مجلس اتحاد المسلمین کے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو ایم ایل اے شپ میں دیکھ سکتے ہیں ۔(جاری)
وہیں اورنگ آباد (سنبھا جی نگر) کو لیکر انہوں نے کہا کہ امتیاز جلیل میرے بہت خاص اور قریبی ہیں ۔ اورنگ آباد سے امتیاز جلیل امیدواری کرینگے ۔ مجھے امید ہے اس بار اورنگ آباد کی عوام امتیاز جلیل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر کے مجلس اتحاد المسلمین کا ایم ایل اے بنائے گی ۔ بیریسٹر اسدالدین اویسی کی اس اہم میٹنگ میں زرائع ابلاغ کے بہت سارے صحافیوں کیساتھ بڑی تعداد میں اورنگ آباد کی عوام کا ہجوم دیکھا گیا ۔ مجلس کی اس اہم میٹنگ کے بعد ریاست مہاراشٹر کی سیاست میں اچھال دیکھنے کو مل سکتا ہے ۔ (جاری)
معلوم ہوکہ مہایوتی اور شرد پوار کی این سی پی نے ابھی تک اپنے امیدواروں کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے ، لیکن مجلس کی اس میٹنگ کے بعد عین ممکن ہے بقیہ سیاسی پارٹیاں بھی اپنے امیدواروں کا نام فائنل کریں ۔ آپ کو بتادیں کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے اس ایام میں جہاں تمام پارٹیاں اپنے اپنے طور سے محنت کا مظاہرہ کررہی ہیں وہیں چپکے چپکے راج ٹھاکرے کی پارٹی منسے بھی خاموش نہیں ہے ، راج ٹھاکرے نے اپنی میٹنگ میں کہا تھا کہ اس بار ریاست مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات میں منسے 200 سے زائد سیٹ سے الیکشن لڑنا چاہتی ہے ۔ عین ممکن ہے منسے چیف راج ٹھاکرے اب مزد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے ۔ (جاری)
معلوم ہوکہ بیریسٹر اسدالدین اویسی نے فی الحال اس میٹنگ میں ان چار ناموں کا اعلان کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ دیگر جگہوں پر بھی ہمارے امیدوار ضرور رہینگے ،لیکن ابھی میں اتنا ہی کہنا چاہوں گا ۔ عین ممکن ہے اسمبلی انتخابات کی تواریخ سے کچھ دن پہلے بقیہ امیدواروں کے نام کا اعلان بھی کیا جا سکتا ہے ۔
0 تبصرے