شیخ آصف نے 12 نومبر معاملے میں لوگوں کو پھنسا کر جیل میں بھیجا تھا ۔ کانگریس امیدوار اعجاز بیگ

 

 مالیگاوں / کل شام کو مالیگاوں شہر سینٹرل اسمبلی حلقہ نمبر 114 میں کانگریس سے امیدوار بنے اعجاز بیگ نے اپنا پہلا انتخابی جلسہ منعقد کیا تھا ۔ اس جلسے میں مقرر خصوصی مفتی ہارون ندوی کو مدعو کیا تھا ۔ عوام سے خطاب میں کانگریس امیدوار اعجاز بیگ نے اپنی مختصر تقریر میں آصف شیخ پر جم کر نشانہ سادھا ۔ البتہ مفتی محمد اسماعیل قاسمی سے متعلق بہت کم بولے ۔ (جاری) 

 اعجاز بیگ نے آصف شیخ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ یہ شہر میں ترقیاتی کام کاج کو روکتے ہیں۔ شہر میں نشہ کو عام کرتے ہیں ۔ یہ شہر کی شبیہ کو بدلنا نہیں چاہتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جلسے میں جتنی بھی عوام شریک ہوئی ہے ایک بھی فرد کو ہم نے پیسہ نہیں دیا اور نہ ہی شراب کی بوتل دیکر جلسے میں بلوایا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا آصف شیخ شہر میں گانجہ استعمال کرنے والوں کا گروپ بناتے ہیں ، شراب پینے والوں کا گروپ بناتے ہیں ۔ یہ شہر کو ہر طریقے سے برباد کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کے مستقبل سے بھی کھیلتے ہیں ۔ (جاری) 

 اعجاز بیگ کا الیکشنی مدعا کیا ہے ۔ 

 اعجاز بیگ اپنے الیکشنی مدعے کو لیکر کہا کہ میں شہر کو برباد ہوتا نہیں دیکھ سکتا ۔ آج شہر کی حالت پرانے کھنڈر جیسی ہوگئی ہے ۔ شہر میں ایک گلی ایک سڑک بھی ایسی نہیں ہے جہاں سے بآسانی لوگ آمدورفت کرسکیں ، بچوں کیلئے کھیلنے کا گراؤنڈ نہیں ہے ، شہر میں کسی بھی طرح کی کوئی سہولت نہیں ہے ۔ میں ایک عام شہری کی تکلیف کو سمجھ کر اپنے سیاسی مستقبل میں قدم رکھنا چاہتا ہوں ۔ اسی کو لیکر انہوں نے مالیگاوں شہر کی عوام سے اپیل کی ہیکہ 20 نومبر کو کانگریس کے نشان پر بتن دبا کر اپنا قیمتی ووٹ مجھے دین تاکہ میں ایم ایل اے بن کر شہر کی کارپوریشن اور اقتدار میں بیٹھ کر شہر کو دیمک کی طرح کھانے والوں کے ہوش ٹھکانے لا سکوں ۔ 

 

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے