کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے اسمبلی الیکشن کیلئے مہاراشٹر میں اتارے اپنے 16 امیدوار ، جانیئے کہاں سے کون ؟.

 

ہمیشہ سے سرخیوں کی زینت بنی رہنے والی بیرسٹر اسدالدین اویسی کی سیاسی پارٹی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے امسال بھی ریاست مہاراشٹر میں ہونے والے اسمبلی الیکشن کیلئے 16 امیدواروں کا اعلان کیا ہے ۔ مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی کا یہ ماننا ہیکہ ریاست مہاراشٹر میں بہت سارے اضلاع ہیں جن میں مسلم ، دلت اور ہندوؤں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ اور مہاراشٹر میں ریاستی حکومت کے اختلافات ہمیشہ برقرار رہنے کی وجہ سے یہاں کے ایک عام شہری کو حکومتی سطح سے کوئی مدد میسر نہیں ہوتی ۔ جس کی بنیاد پر ہم مہاراشٹر کے زیادہ اضلاع میں اپنا امیدوار اتر رہے ہیں ۔ تاکہ ریاست مہاراشٹر میں رہنے والے تمام مذاہبِ کے ماننے والوں کیساتھ انصاف ہوسکے ۔ (جاری)

بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اپنے بیان میں مزید کہا ریاست مہاراشٹر میں بی جے پی کے سی ایم ایکناتھ شندے ہیں جو مسلمانوں کے حق میں کھل کر بات نہیں کرتے لیکن اندر ہی اندر وہ ہندو سماج کیلئے ہر ممکن اقدامات کرتے ہیں ۔ مزید انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں نتیش رانے نے مہاراشٹرا کے مسلمانوں کو مسجد میں گھس کر مارنے کی دھمکی دی تھی ۔ اس کے علاؤہ اور کئی موضوعات موجود ہیں جن پر صاف طور سے دیکھا جاسکتا ہیکہ ریاست مہاراشٹر میں امن برقرار نہیں ہے ۔ یہی وجہ ہیکہ ہم مجلس اتحاد المسلمین کے امیدواروں کی بڑی لسٹ تیار کر کے مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں اپنا امیدوار اتار رہے ہیں۔  جب ہم نے اتحاد باقی رہیگا تو ہم مرکزی حکومت کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر اپنے انصاف کیلئے آواز بلند کرسکتے ہیں ۔ (جاری)

آئیے ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے مہاراشٹرا میں کن کن جگہوں سے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے ۔


  اس کے علاؤہ مزید دو امیدوار نمبر 15 ، منکھرد شیواجی نگر (اسمبلی حلقہ نمبر (171) سے الیکشن لڑیں گے جبکہ 16 واں امیدوار کریتی دیپک ڈونگرے (ناگپور نارتھ) (ایس سی ) (اسمبلی حلقہ نمبر (057) سے الیکشن لڑیں گی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے