نئی دہلی : دہلی پولیس نے منشیات کے ایک بڑے بین الاقوامی سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ آج دہلی میں 2,000 کروڑ روپے کی 500 کلو سے زیادہ کوکین ضبط کی گئی، جو قومی دارالحکومت میں منشیات کی سب سے بڑی برآمدگی ہے۔ قومی راجدھانی میں منشیات کی یہ سب سے بڑی برآمدگی ہے۔ جنوبی دہلی میں چھاپے کے بعد منشیات کی برآمدگی کے سلسلے میں چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔(جاری)
دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے جنوبی دہلی کے مہرولی سے چار افراد کو گرفتار کیا اور 565 کلو گرام سے زیادہ وزنی کھیپ ضبط کی۔ حکام نے بتایا کہ گرفتار افراد نے دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں کوکین فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔(جاری)
انہوں نے کہا کہ اسپیشل سیل کی ٹیم ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دو ماہ سے زائد عرصے سے اس پر کام کر رہی تھی، جس کی وجہ سے یہ انکشاف تہواروں کے سیزن سے عین قبل ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔(جاری)
قومی دارالحکومت میں منشیات کا تازہ واقعہ اتوار کو دہلی کے تلک نگر علاقے میں دو افغان شہریوں کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان کے قبضے سے 400 گرام ہیروئن اور 160 گرام کوکین برآمد ہوئی۔ اسی دن دہلی کسٹمز نے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک مسافر سے 24 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی 1,660 گرام کوکین ضبط کی۔ مسافر جمہوریہ لائبیریا کا شہری ہے، جو دبئی سے دہلی آیا تھا۔ اسے این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
0 تبصرے