اسرائیل نے پہلے دیا 22 گاوں کو خالی کرنے کا حکم ، پھر 10 منٹ میں جنوبی لبنان پر کئے 3 فضائی حملے

 

بیروت : اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز جنوبی لبنان کے 22 گاووں کے مکینوں کو دریائے عوالی کے شمال میں واقع علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ دریائے عوالی مغربی بیکا وادی سے بحیرہ روم میں بہتا ہے۔ ایک اسرائیلی فوج کے بیان میں جنوبی لبنان کے گاووں کا نام دیا گیا ہے جو حالیہ اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنے ہیں، جن میں سے اکثر پہلے ہی تقریباً خالی ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے باعث شہریوں کی حفاظت کے لیے انخلا ضروری تھا۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیل نے اس علاقے میں صرف 10 منٹ کے اندر 3 فضائی حملے کئے ہیں۔(جاری)

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ ان مقامات کو ہتھیار چھپانے اور اسرائیل پر حملے کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ جبکہ حزب اللہ نے شہریوں کے درمیان اپنے ہتھیار چھپانے کی تردید کی ہے۔ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازع ایک سال قبل شروع ہوا تھا جب ایران کے حمایت یافتہ گروپ نے غزہ جنگ کے آغاز پر حماس کی حمایت میں شمالی اسرائیل پر راکٹ برسانے شروع کر دئے تھے۔(جاری)

اس طرح کے واقعات میں گزشتہ ایک ماہ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ لبنانی حکومت کے مطابق 23 ستمبر سے جنوبی لبنان، وادی بیکا اور بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں بڑھتے ہوئے اسرائیلی حملوں سے تقریباً 12 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے ہفتے کے روز کہا کہ 2006 میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان آخری بڑی جنگ کے مقابلے میں زیادہ لبنانی بے گھر ہوئے ہیں۔ تب تقریباً 10 لاکھ لوگ اپنے گھروں سے بھاگ گئے تھے۔(جاری)

اسرائیلی فوج نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ وہ ایمبولینس سمیت لبنان میں ‘مسلح افراد کو لے جانے والی کسی بھی گاڑی کے خلاف کارروائی کرے گی’۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ اسلحہ اور دہشت گردوں کی نقل و حمل کے لیے ایمبولینس کا استعمال کر رہی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے