پندرہ ریاستوں کی 48 اسمبلی اور 2 لوک سبھا سیٹوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب کہاں ہوگی ووٹنگ

 

نئی دہلی : الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مہاراشٹر اور جھارکھنڈ کے اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ  15 ریاستوں میں 48 اسمبلی اور 2 لوک سبھا سیٹوں کے لیے بھی 15 اکتوبر 2024 کو ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا ۔ ضمنی انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے۔ جبکہ نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 13 نومبر کو 47 اسمبلی اور 1 لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ جبکہ 20 نومبر کو 1 لوک سبھا اور 1 اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔(جاری)

یہاں پڑھیں مکمل لسٹ 

آسام- 5 سیٹیں- دھولائی، سڈلی، بونگائی گاؤں، بہالی، سماگڑی

بہار- 4 سیٹیں- رام گڑھ، تراری، امام گنج، بیلا گنج

چھتیس گڑھ- 1 سیٹ- رائے پور سٹی ساؤتھ

گجرات- 1 سیٹ- واو

کرناٹک- 3 سیٹیں- شیگاؤں، سندور، چننا پٹنا

کیرالہ- 3 سیٹیں- پالکاڑ، چیلکرا، وائناڈ

مدھیہ پردیش- 2 سیٹ- بدھنی، وجے پور

مہاراشٹر - 1 سیٹ - ناندیڑ

میگھالیہ- 1 سیٹ- گمبگری

پنجاب- 4 سیٹیں- گیدربہا، ڈیرہ بابا نانک، برنالہ، چبیوال۔

راجستھان- 7 سیٹیں- چوراسی، کھینوسار، دوسہ، جھجھنو، دیوالی اونیارا، سلومبر، رام گڑھ۔

سکم- 2 سیٹیں- سورینگ چاکنگ، نمچی سنگھیتھانگ

اتر پردیش- 9 سیٹیں- میراپور، کندرکی، غازی آباد، کھیر، کرہل، پھول پور، کٹیہاری، مجھواں، سیسامئو۔

اتراکھنڈ- 1 سیٹ- کیدارناتھ

مغربی بنگال- 6 سیٹیں- تلاڈانگرا، سیتائی (ایس سی)، نیہاٹی، ہاروآ، مدنی پور، مداری ہاٹ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے