این سی پی لیڈر بابا صدیقی کا گولی مار کر قتل ، مہاراشٹر کے قد آور لیڈران میں تھے شامل

 
ممبئی: مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات سے قبل ہی ایک بڑی سیاسی ہلچل شروع ہوگئی ہے۔  سنیچر کی رات شہر کے باندرہ علاقے میں این سی پی اجیت پوار دھڑے کے لیڈر بابا صدیقی پر فائرنگ کی گئی۔  اس فائرنگ کے بعد بابا صدیقی کو لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔  تاہم کچھ دیر بعد لیلاوتی اسپتال نے ان کی موت کی خبر کی تصدیق کی۔  بتایا جا رہا ہے کہ بابا صدیقی کو ان کے بیٹے کے دفتر کے قریب گولی ماری گئی ہے۔  پولیس نے اب تک دو شرپسندوں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ایک بدمعاش کی تلاش جاری ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے