انسٹاگرام کا سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں ہزاروں صارفین پریشان ہیں۔ صارفین کو ایپ استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہزاروں صارفین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ساتھ مسائل کی اطلاع دی ہے۔ منگل کی شام 5:14 بجے کے قریب صارفین کو انسٹاگرام استعمال کرنے میں دشواری ہوئی۔ ویب سائٹ کے تکنیکی مسائل پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈٹکٹر کے مطابق انسٹاگرام میں 2000 سے زائد صارفین نے مسائل کی اطلاع دی ہے۔(جاری)
بہت سے صارفین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور ایکس پر انسٹاگرام کے ساتھ مسائل کی اطلاع دی ہے۔ زیادہ تر صارفین کو ایپ میں لاگ ان ہونے اور ہوم فیڈ کو ریفریش کرنے میں دشواری کا سامنا تھا۔ ایپ میں درپیش مسئلے کے بارے میں میٹا کی جانب سے کوئی باضابطہ معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔(جاری)
ڈاؤن ڈٹکٹر پر، 27 فیصد صارفین نے اطلاع دی ہے کہ انہیں انسٹاگرام پر مواد شیئر کرنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 48 فیصد صارفین نے کہا کہ انہیں ایپ استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، جب کہ 25 فیصد صارفین نے کہا کہ انہیں سرور تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہے۔ اس سے قبل بھی لاکھوں صارفین فیس بک اور انسٹاگرام کے سرورز میں مسائل سے پریشان تھے۔
0 تبصرے