آصف شیخ کی پارٹی کا نام ، مساجد کی سولار اسکیم ، اور کروڑوں کے فنڈ کا پردہ فاش کیا مجلس کے نامزد امیدوار مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے

 

مالیگاوں / کل بروز جمعہ کو شہر کے سیلانی چوک (گرووار وارڈ) میں مالیگاوں مجلس اتحاد المسلمین کے دوسرے انتخابی جلسے میں مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے ایک بار پھر سے آصف شیخ کی کارکردگی پر جم کر انگشت نمائی کی ہے ۔ معلوم ہوکہ ریاست مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ قریب آرہی ہے ۔ ایسے میں ریاست کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں میں آصف شیخ اور مفتی محمد اسماعیل آمنے سامنے آگئے ہیں ۔ مقامی سطح پر الیکشنی تشہیری مہم ، عوامی جلسے ، اور گھر گھر ووٹ مانگنے کا کام بھی شروع ہوگیا ۔ واضح رہے کہ یہاں سماج وادی پارٹی سے شان ہند اور کانگریس سے اعجاز بیگ کی تقرری عمل میں آئی ہے ۔ یہاں چار امیدوار سامنے آنے کا اندیشہ ہے جن کے درمیان ووٹ ڈیوائڈ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ اب عین وقت میں کون سی پارٹی کس کی حمایت کریگی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ (جاری)

  کل سیلانی چوک میں ہونے والے مجلس اتحاد المسلمین کے دوسرے انتخابی جلسے میں مالیگاوں شہر سینٹرل کے مجلس رکن اسمبلی اور نامزد امیدوار مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے اپنی تقریر ایک شعر سناتے ہوئے شروع کی ۔ اسوقت یہاں پھر سے ہزاروں کا ہجوم دیکھا گیا ۔ اس کے بعد سب سے پہلے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے اپنے مخالف امیدوار آصف شیخ کو لیکر ان کی آزاد پارٹی "اسلام " سے متعلق بیان دیا ۔ انہوں نے کہا ، اسلام نام سے پارٹی متعارف کروائی گئی ، جس کے بعد شہر بھر کی عوام نے اسے مسترد کردیا ۔ بقول ان کے ، ظاہر بات ہیکہ اگر یہ کل الیکشن ہار جاتے ہیں تو ان کے مخالفین کہیں گے "اسلام ہار گیا ، اسطرح اسلام کی بدنامی ہونی تھی ۔ (جاری)

 موصوف نے مزید کہا کہ یہاں ایم ایل اے کو فنڈ دستیاب نہیں ہورہا تھا پچھلے پانچ سالوں تک ۔ لیکن یہ کروڑوں کا فنڈ لا رہے ہیں ۔ ظاہر بات ہے جو بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ ہماری مساجد اور مدارس کے دشمن ہیں وہ کیسے اتنا بڑا فنڈ ہماری مساجد اور مدارس کیلئے دے رہے ہیں ۔ یہ شہر کی عوام کو سوچنے کی ضرورت ہے ۔ بقول ان کے ، اسلام پارٹی کا بننا اور مساجد کیلئے سولار کا آنا ۔ یہ ریاستی حکومت کیلئے سازش ہے۔ ان کا مشن ہیکہ مسلمانوں کو آپس میں اختلاف پیدا کرنے کیلئے ہمیں ایسے نام کی پارٹی استعمال کرنا ہوگا جس سے مسلمان منتشر ہوجائیں اور ہماری مقاصد مکمل ہوسکے ۔ (جاری)

موصوف نے مزید کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک بھر میں این آر سی اور سی اے اے لانے کے لیے یہ سب جدوجہد کررہی ہے ۔ اور یہ ہمارے مخالفین ان کیلئے راستہ صاف کررہے ہیں ۔ آج آپ آسام میں دیکھیں ۔ کہیں شوہر جیل میں ہے تو بیوی گھر پر ہے ، کہیں ماں جیل میں ہے تو بچے باہر ہیں۔ کہیں بیوی جیل میں ہے تو شوہر باہر ہے ۔ یہ ملک کو چلانے کیلئے ہمارے قائدین نے آئین کو ہر مذاہبِ کیلئے مقرر کیا تھا لیکن آج کی حکومت آئین اور قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایسی چالاکی کر کے مسلمانوں کو ایک ڈٹینش  سینٹر میں دیکھنا چاہتی ہے ۔ اور ہمارے مخالفین ان کی مدد کررہے ہیں ۔ موصوف نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی بھی مدارس اور مساجد کیلئے موجودہ حکومت سے مدد نہیں مانگی ، ہم سچے مسلمان ہیں اور ہم ہرگز ایسی فرقہ پرست تنظیم کو مدارس اور مساجد میں گھسنے نہیں دیں گے ۔ (جاری)

آصف شیخ کی حقیقت ۔۔

 مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے مزید کہا کہ یہ لوگ آج شہر میں ہر طرح کے غنڈہ عناصر کو پناہ دے رہے ہیں ۔ شہر میں غنڈہ راج کو عام کررہے ہیں ۔ یہ غلط کاروبار کا حصہ بنتے ہیں اور لوگوں کو ایسے کاموں میں ملوث کرتے ہیں جن کاموں کو اسلام نے حرام قرار دیا ہے ۔ یہ لوگ ہمارے شہر اور ہماری نوجوان نسل کے دشمن ہیں ۔ اگر کل یہ اقتدار میں آتے ہیں تو یقیناً ہمارے شہر کے مسلمانوں کیساتھ ملک بھر کے مسلمان پریشانی میں آسکتے ہیں ۔ (جاری)

مالیگاوں شہر کی عوام ۔۔۔ 

 موصوف نے اپنے بیان میں کہا کہ مالیگاوں شہر کی محنت کش اور غیور عوام ہے ۔ ہم نے اسپتال کیلئے ایک ایک روپئے کا چندہ کیا ۔ الحمدللہ 84 ہزار سے زائد کی رقم جمع کی ۔ یہ ہماری حقیقت ہے ۔ الحمدللہ شہر اچھائی اور برائی کو سمجھتا ہے ۔ اور ہونے والا اسمبلی الیکشن ہمارے شہر کی شناخت اور ہماری عوام کی غیرت کو ظاہر کرنے والا الیکشن ہے ۔ ہمیں یقین ہے شہر کی عوام اپنا فیصلہ ہمارے حق میں کریگی ۔ اس دوران موصوف نے شہریان سے 20 نومبر کو ہونے والے اسمبلی الیکشن میں مجلس اتحاد المسلمین کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی ۔ تاکہ شہر کیساتھ اس ملک کے آئین کو بچایا جاسکے ۔ وہیں کانگریس کو لیکر مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ ہمارے مخالفین پہلے کانگریس میں تھے ۔ پھر انہوں نے کانگریس کو چھوڑا آج یہ کانگریس کے در پر بار بار ناک رگڑ رہے ہیں لیکن کانگریس نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا ۔ واضح رہے کہ یہ اجیت پوار سے ملاقات کرتے ہیں۔ اور ان یہ بات طئے کی جاتی ہیکہ ہم اس الیکشن میں آزاد امیدواری کرینگے اور اگر جیت جاتے ہیں تو پھر بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے ۔ (جاری)

 مالیگاوں شہر کی عوام اس بات کو یقینی بنائے کہ ہمیں بی جے پی اور آر ایس ایس کی گودی میں نہیں بیٹھنا ہے ۔ یہ بات جگ ظاہر ہیکہ بی جے پی اور آر ایس ایس مسلمانوں کی دشمن ہے ۔ ہمیں حق اور سچائی کا ساتھ دینا ہے ۔ سلام ہے ان علماوں کو جنہوں نے دیر رات کو "اسلام " پارٹی کے نام پر فتویٰ دیا ۔ الحمدللہ آج ہمارے شہر کی عوام اس بات کو جان چکی ہیکہ صحیح کون ہے اور غلط کون ہے ۔ وقت کی کمی کے باعث مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے ان اہم مدعو پر بات کہی اور اپنی تقریر ختم کی ۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے