اپنے پہلے انتخابی جلسے میں آصف شیخ پر جم کر برسے مفتی محمد اسماعیل قاسمی

 

مالیگاوں / آج ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں سینٹرل میں بچے کو بچے اسمبلی الیکشن کی باریکی بڑی اچھی طریقے سے سمجھ آنے لگی ہے ۔ البتہ یوں کہا جائے تو شاید مالیگاوں شہر سینٹرل کی عوام اب جاگ چکی ہے ۔ مہاراشٹر میں اسمبلی الیکشن قریب ہے ۔ اسی کو لیکر یہاں مجلس اتحاد المسلمین اپنی پوری جماعت کی طاقت کیساتھ الیکشنی میدان میں اتر چکا ہے ۔ اسی کے ساتھ مالیگاوں شہر کی ایک بڑی تعداد مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے اور نامزد امیدوار مفتی محمد اسماعیل قاسمی کیساتھ کھڑی دکھائی جارہی ہے ۔ (جاری)

آج یہاں مجلس کا پہلا انتخابی جلسہ شہر کے قلعہ میں واقع خیابان نشاط چوک میں منعقد کیا گیا تھا ۔ اس چوک میں شام سے ہی لوگ بڑی تعداد میں ٹہلتے نظر آئے اور سبھی نے مل کر جلسے کی تیاری کی اور جلسہ شروع ہوا ۔ پہلے بولنے والے مقررین میں خالد پرویز ، عبد المالک یونس عیسی کے بعد مالیگاوں شہر کے موجودہ ایم ایل اے اور مجلس سے نامزد امیدوار مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے ڈسک سنبھالا اور اپنی تقریر شروع کی ۔ (جاری)

نوجوان نسل اور ہمارا شہر
سب سے پہلے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے نوجوان نسل اور شہر کی سیاست پر بات شروع کی ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ شہر میں نشہ عام ہوگیا ہے ۔ غنڈہ راج سر چڑھ کر بول رہا ہے اور ہمارا شہر چونکہ مذہبی اور دیندار شہر ہے جس کی بقاء کیلئے ہم کر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔ ہمارے شہر میں ہر برائی عروج پر آچکی ہے ۔ ہمیں متحد ہوکر اس برائیوں کا خاتمہ کرنا ہے ۔ آنے والا یہ اسمبلی الیکشن شہر کو بچانے کا الیکشن ہے ہمیں اور ہماری نسلوں کی بقاء کا الیکشن ہے ۔ ہماری نسلوں کی تعلیم اور ترقی کا الیکشن ہے ۔ ہمیں متحد ہوکر ایمانداری کا ساتھ دینا ہے ۔ (جاری)

مخالفین اگر اقتدار میں آگئے تو شہر میں یہ سب ہوگا ۔
مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے کہا کہ اگر مخالف پارٹی کا ایم ایل اے بنتا ہے تو شہر کی عام عوام کیساتھ دادا گیری کی جائیگی ، کرپشن عام ہوگا ۔ شہر میں گانجہ ، ایم ڈی کی فروخت دھوم سے ہوگی ۔ اور آج ہمارے اسٹیج پر جو لوگ موجود ہیں اس میں کوئی زنا کرنے والا نہیں ہے ، کوئی کرپٹ نہیں ہے اور سب سے بڑی بات کوئی جاہل نہیں ہے ۔ یہ الیکشن اچھائی اور برائی کا الیکشن ہے اور اس الیکشن میں ہمیں اچھائی کا ساتھ دینا ہے ۔ ابھی ماضی قریب میں ہمارے عبد المالک پر جان لیوا حملہ کیا گیا ۔ لیکن جو لوگ چاہتے تھے کہ اس کی زندگی ختم ہو جائے اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ الحمدللہ آج عبد المالک ہمارے ساتھ موجود ہیں ۔ تو بتانا یہ ہیکہ اج ہم سچے ہیں ۔ ہم کسی کا غلط نہیں سوچتے ۔ ہم کسی مظلوم پر ظلم نہیں کرتے ۔ (جاری)

 
آصف شیخ کی بوگس ووٹنگ پر بولے مفتی محمد اسماعیل قاسمی
مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے بوگس ووٹ کو لیکر بڑا خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پچھلے اسمبلی الیکشن میں 30 ہزار بوگس ووٹ کو شامل کیا تھا اور پھر بھی ہار گئے تھے اور اب کے الیکشن میں ان کی پلاننگ 40 ہزار بوگس ووٹوں کو شامل کرنے کی ہے ۔ اس پر مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے عوام سے کہا کہ اگر آپ ووٹ دینے جائیں اور اگر وہاں موجود پروسیڈنگ آفیسر نے یہ کہہ دیا کہ آپ کی ووٹ ہوچکی ہے تو آپ ہمارے نمائندوں کو فوراً  فون کریں ۔ اور پروسیڈنگ آفیسر کی بات نہ سنیں چونکہ اس کو کوئی حق نہیں کہ وہ آپ کو روک سکے ۔ اس سے بات چیت کریں ۔ اور اپنا ووٹ دیں ۔ (جاری)


اگر آصف شیخ ایم ایل اے بن گئے تو ۔۔۔
اپنے خطاب کے دوران مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ اگر آصف شیخ کے بعد ایم ایل اے کی سیٹ آجاتی ہے تو شہر میں غیر قانونی ہتھیار فروخت ہوگا اور زمین پر قبضہ ، نشہ کی فروختگی ، کرپشن ، لوٹ مار عام ہوگی ۔ اور شہر کھنڈر میں تبدیل ہو جائیگا ۔ اسلئے ہمیں اس الیکشن میں متحد رہ کر سچائی کا ساتھ دینا ہوگا ۔ معلوم ہوکہ وقت کی کمی کے سبب مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے ان سبھی اہم مدعو پر بات کہی اور اپنی تقریر ختم کی ۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے