مالیگاوں / ریاست مہاراشٹر میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان عنقریب ہونے والا ہے۔ ایسے میں ریاست کے الگ الگ اضلاع ، شہر میں سیاسی لیڈران اپنی پوری تیاری میں نظر آرہے ہیں۔ اسی کڑی میں ہم آپ کو بتاتے ہیں ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں میں موجود گرنا ندی پر واقع ایک پل جس کا نام عبد الحمید نعمانی رحمۃ اللہ کے نام سے منسوب تھا ، اس پل کی تعمیر کو لیکر گزشتہ کئی سالوں سے مقامی طور پر سیاست جاری تھی ۔ ایک وقت میں یہاں کانگریس کا اچھا بول بالا تھا ، لیکن 2019 میں یہاں مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے مجلس اتحاد المسلمین کے ٹکٹ پر الیکشن میں شاندار جیت حاصل کی ، جس کے بعد ان کے مینو فیسٹو میں اس پل کی تعمیر کا ذکر رہا ۔ (جاری)
آج بروز جمعہ 11 اکتوبر 2024 کو مجلسی ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے اپنے دست مبارک سے عبد الحمید نعمانی پل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس دوران کارپوریشن کے تمام آفیسران ، سرپرست الحاج یونس عیسی ، اور مجلس اتحاد المسلمین کے عاشقوں کی بڑی تعداد موجود رہی ۔ اس دوران مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے ان تمام لوگوں سے کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے عبد الحمید نعمانی پل کی تعمیر کیلئے جدوجہد کی اور کاغذی درباری کاموں کیلئے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا ساتھ دیا ۔ (جاری)
معلوم ہوکہ جیسے جیسے الیکشن قریب آرہا ہے مالیگاوں کی سیاست میں ہنگامہ مچا ہوا ہے ۔ یہاں دوبارہ مفتی اسماعیل کی گونج بھی سنائی دے رہی ہے ۔ اور ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے ان گنت کاموں کو لیکر بھی مخالفین میں ہلچل مچی ہوئی ہے ۔ مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے اس خوش آئند قدم سے مخالفین کو منہ کی کھانی پڑ رہی ہے ۔ اگر ہم نئے تعمیر ہونے والے عبد الحمید نعمانی پل کی بات کریں تو یہ پل کی ٹوٹل لاگت 5 کروڑ 76 لاکھ بتائی جارہی ہے ۔ بقول مفتی اسماعیل ، یہ پل مالیگاوں شہر کا سب سے خوبصورت پل تعمیر ہوگا ۔ اور ان شاءاللہ ایک سال کے اندر یہ پل تعمیر ہوکر مکمل ہوگا جس کے بعد یہاں کی عوام کا ایک بڑا مسئلہ حل ہوگا ۔
0 تبصرے