مفتی اسمعیل کی کانگریس میں شمولیت کی افواہ پھیلنے کے بعد ارجنٹ پریس کی کانفرنس ، ماسٹر اسٹروک سے لیکر مجلس کی الیکشنی تیاری پر دی اہم معلومات

 


مالیگاوں / آج بروز پیر 21 اکتوبر کو مالیگاوں شہر مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے انتہائی کم وقت میں ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کی جس میں شہر کی موجودہ الیکشنی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ معلوم ہوکہ مفتی محمد اسماعیل قاسمی کسی کام کو لیکر ممبئی گئے تھے جس کے بعد مالیگاوں شہر میں ایک ایسی افواہ مخالفین کی جانب سے دوسری بار پھیلائی گئی کہ مفتی محمد اسماعیل کانگریس میں شامل ہورہے ہیں جس کی وضاحت کیلئے ایم ایل اے موصوف کو پریس کانفرنس منعقد کر کے شہریان کو تیقن دلانا پڑا کہ یہ سب باتیں افواہ ہیں ۔(جاری)

مجلس اتحاد المسلمین کا کل بروز منگل سے تشہیری مہم کا آغاز ہوگا ۔
ایم ایل اے موصوف نے اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل بروز منگل صبح دس بجے سے ہم ڈور ٹو ڈور کمپین شروع کرنے جارہے ہیں اور مالیگاوں شہر کی بقاء کیلئے گھر گھر پہنچ کر ہم ووٹ کی اپیل کرنے والے ہیں ۔ اور ہم مطمعین ہیں کہ مالیگاوں شہر کی عوام مجلس اتحاد المسلمین کی پانچ سالہ کارکردگی سے مطمئن ہے اور اس بار الیکشن میں ہمیں کامیابی مل سکتی ہے ۔ (جاری)

بروز بدھ کو خیابان نشاط چوک میں ہوگا مجلس کا جلسہ
مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے مزید کہا کہ اس ہفتے میں آنے والے بروز بدھ کی شام سات بجے سے رات دس بجے تک مالیگاوں شہر ہے خیابان نشاط چوک (قلعہ) میں ایک عوامی جلسہ منعقد کیا جائیگا ۔ اور الیکشن سے متعلق تمام تر تیاریوں اور آئندہ کے لائحہ عمل کو تیار کیا جائیگا اس جلسے میں بڑی تعداد میں شہریان سے شرکت کی گزارش مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کی ہے۔  (جاری)

روڈ ، گٹر اور سڑک کا کام کارپوریشن کا ہے ،ہمارا نہیں - مفتی محمد اسماعیل قاسمی
اپنی پریس میٹ میں مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ مذکورہ کام کاج کارپوریشن کا ہے اور جو پچھلے سات سالوں سے کارپوریشن پر اقتدار سنبھالے ہوئے تھے ان سے کوئی حساب لے ۔ انہوں نے کہا مخالفین کو چاہیئے کہ گزشتہ سات سالوں کا کارپوریشن کا حساب شہریان کو دینا چاہیئے۔ لیکن پھر بھی ہم گزشتہ پانچ سالوں کہیں نہ کہیں سے فنڈ حاصل کر کے شہر میں سڑکیں اور تعمیراتی کام کاج مکمل کئے ہیں ۔ اور شہر کی عوام کو سب کچھ سمجھتا ہے ۔ الحمدللہ شہر کی عوام سمجھدار ہے ۔  بروز جمعہ کو سیلانی چوک میں بھی ہوگا جلسہ عام منعقد کیا جائیگا۔  (جاری)

ماسٹر اسٹروک کو لیکر کیا بولے مفتی محمد اسماعیل قاسمی
کل مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے مد مقابل الیکشن لڑنے والے آصف شیخ نے شہر کے ڈائمنڈ لانس میں ایک پروگرام منعقد کیا اور اس پروگرام میں انہوں نے اپنی نئی پارٹی کا نام منظر عام پر لایا ، ان ہی پارٹی کا نام "اسلام " تھا جس کی آج شہر بھر میں مذمت کی گئی ، علماوں کی جانب سے فتویٰ بھی جاری کیا گیا ۔ اب آصف شیخ سے اپیل کی جارہی ہیکہ وہ اپنی سیاسی پارٹی میں لفظ "اسلام " کا نام استعمال نہ کریں ۔ بھلے ہی اسلام ہی کا فل فارم انگلش میں الگ ہو ۔ اس پر مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ ماسٹر اسٹروک ماسٹر اسٹروک ہم کئی مہینوں سے سن رہے تھے ۔ یہ تو وہ بات ہوگئی جیسے کھودا پہاڑ نکلا چوہا ، چوہا بھی نہیں بلکہ چوہیہ نکلی ۔ مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے مزید کہا کہ مخالفین کے دل میں مجلس اتحاد المسلمین کی مقبولیت کو لیکر دہشت بھر گئی ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے