سوشل ڈیمو کریٹک انڈیا بھی الیکشن لڑے گی ، عبداللہ انجینئر کے نام کا با ضابطہ اعلان

 

مالیگاوں (پریس ریلیز) سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے 23 اکتوبر سردار مارکیٹ ایس ڈی پی ائی افس میں پریس کانفرنس کہ انعقاد کیا گیا اس پریس کانفرنس میں مالیگاوں شہر سمیت مہاراشٹر کی تقریبا 10 سیٹوں پر اسمبلی میں امیدواری کا اعلان کیا گیا ہے اس پریس کانفرنس میں اور ضلعی صدر راحیل حنیف, شہری صدر سعد شاہد, ضلعی سیکریٹری ابراہیم انقلابی, عثمان عاشقؔ اور ریاستی سکریٹری مشتاق محاز کی موجودگی میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اف انڈیا کے امیدوار کی حیثیت سے عبداللہ انجینیئر کے نام کا اعلان کیا.(جاری)

اس موقعے پر راحیل حنیف نے اپنی بات میڈیا کے سامنےرکھتے ہوئے کہا کہ  ایس ڈی پی آئی بنیادی مسائل کے علاوہ دیگر مختلف مسائل پر آواز بلند کرتی ہے اور ہر معاملے میں ایس ڈی پی ائی نےمکمل پیروی کی ہے ابراہیم انقلابی نے میڈیا سے مخاطبت کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی ائی عوام کی آواز بن کرضروری مسائل پر گفتگو کر رہی ہے ریاستی سیکرٹری مشتاق محاذ نے باضابطہ طور پر پارٹی کی گائیڈ لائن کے مطابق عبداللہ انجینئر کو امیدوار کیسے بنایا گیا اس کی ساری تفصیل بتائی. ایس ڈی پی آئی کے نامزد امید وار عبداللہ انجینئر نے عوام کی امیدوں پر کھرا اترنے کی امید دلائی اور کہا کہ شہر میں مثبت سیات صاف و شفاف قیادت کا ایک نیا باب کھولے گی. سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے