بہرائچ: مہاراج گنج میں مورتی وسرجن کے دوران دو فریقوں کے درمیان جھڑپ میں رام گوپال مشرا (22) نامی لڑکے کی موت کے بعد پورے مہسی علاقہ میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ پتھراؤ کے بعد کشیدگی بڑھ گئی تھی اور ان علاقوں میں آگ زنی کے واقعات بھی رونماہوئے ہیں۔ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بازار کا علاقہ پولیس چھاؤنی میں تبدیل کردیاگیاہے۔ ڈی آئی جی رینج دیوی پٹن امریندر پرساد سنگھ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ گورکھپور زون کے چھ پولیس افسران کو بہرائچ پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے۔ (جاری)
اے ڈی جی گورکھپور زون ڈاکٹر کے ایس پرتاپ کمار بھی بہرائچ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب مشتعل افراد نے سڑکوں پر زبردست مظاہرہ کیا ہے۔ بہرائچ۔ بارہ بنکی قومی شاہراہ پر ٹریفک ٹھپ ہے۔ پولیس نے لاٹھی چارج کرکے لوگوں کے ہجوم کو منتشر کردیاہے۔ اطلاعات ہیں کہ ایک اور شخص کو بھی گولی لگی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سدھاکر تیواری (22)، دیویانگ ستیہوان (42)، اکھلیش باجپائی (52) بھی تشدد میں زخمی ہوئے۔(جاری)
پورے علاقے میں پی اے سی تعینات کر دی گئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد پورے ضلع میں مورتی وسرجن روک دیا گیا ہے۔
مقتول کے لواحقین نے فائرنگ کرنے والے ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلع کے مختلف مقامات پر دیوی درگا کی مورتیاں سڑکوں پر کھڑی ہیں۔ سڑکوں پر درگا ماں کی مورتی کی وجہ سے بہرائچ بارہ ۔بنکی قومی شاہراہ پر ٹریفک ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔
0 تبصرے