ریاست مہاراشٹر میں اسمبلی الیکشن کی تاریخ ہر گزرتے دن قریب آرہی ہے ۔ مالیگاوں سینٹرل جو ایک مسلم اکثریتی شہر ہے یہاں اسمبلی انتخابات میں زبردست مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے ۔ یہاں مجلس اتحاد المسلمین کے موجودہ ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی جو کہ دوبارہ اب مجلس اتحاد المسلمین کے ٹکٹ پر ہی امسال 2024 کا اسمبلی الیکشن لڑنے والے ہیں وہیں ان کے مد مقابل اور مالیگاوں شہر کے سابق این سی پی لیڈر آصف شیخ نے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کیلئے کئی مہینہ پہلے یہاں کو عوام کو بتا دیا تھا کہ میں نے این سی پی کو استعفی دے دیا اور میں آزاد امیدواری کرونگا ۔ (جاری)
اس دوران مالیگاوں شہر کی عوام میں یہ تجسس تھا کہ آخر آصف شیخ کس سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کر کے ٹکٹ حاصل کرنے والے ہیں ۔ لیکن بفتہ بھر قبل سے مالیگاوں شہر میں سوشل میڈیا پر اور سیاسی گلیاروں میں ایسی باز گشت تھی کہ آصف شیخ کا نیا ماسٹر اسٹروک آنے والا ہے ۔ یہ ماسٹر اسٹروک 20 اکتوبر (یعنی آج ) کے دن ایک جلسے میں مالیگاوں شہر کی عوام کو معلوم پڑیگا ۔ اس دوران لوگوں نے بہت قیاس آرائیاں کی کہ آصف شیخ کانگریس سے الیکشن لڑیں گے ، تو کسی نے کہا کہ وہ واپس این سی پی سے الیکشن لڑیں گے ۔ لیکن اب بات مکمل صاف ہوچکی ہے ۔ (جاری)
دلچسپ بات یہ ہیکہ مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں میں پہلے سے مجلس اتحاد المسلمین کا ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی موجود ہیں ، جو ایک حافظ ، عالم ، قاری ہونے کیساتھ ایک بہترین مفتی بھی ہیں اور مالیگاوں شہر کی جامعہ مسجد میں امامت کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں ۔ اسی کڑی میں آج شہر کے ڈائمنڈ لانس میں ایک بڑا عوامی جلسہ منعقدہ کر کے آصف شیخ نے ایک نئی سیاسی جماعت کا نام منظر عام پر لایا ہے ۔ معلوم ہوکہ آصف شیخ "اسلام" نامی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے ۔ معلوم ہو کہ لفظ اسلام یہ ایک مکمل جملے کا شارٹ فارم ہے ۔ (انڈین سیکولر لاجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر) اسلام لفظ کا فل فارم ہے ۔ (جاری)
اس نئی سیاسی جماعت کے عوامی جلسے میں جہاں مالیگاوں شہر کی عوام کو ایک نئی سیاسی جماعت ملی وہیں اس پارٹی کا الیکشنی نشان کیا ہوگا اور آخر آصف شیخ کیا اس پارٹی سے الیکشن میں جیت حاصل کر سکیں گے ؟؟ یہ سب کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ معلوم ہوکہ نئے سیاسی جماعت کے نام کی چرچا آئندہ الیکشن کے آخر تک مالیگاوں شہر میں سنائی دے سکتی ہے ۔ غور طلب ہیکہ فی الحال مالیگاوں سینٹرل میں مجلس اتحاد المسلمین جو پورے ملک میں اپنی شناخت بنا چکی ہے اور ہر جگہ مسلمانوں کے مسائل پر بولنے والی پہلی جماعت ایسی ہے جس کی جیت کے چرچے ہر جگہ ہیں ۔ ایسی بڑی سیاسی جماعت کے سامنے ایک ایسی چھوٹی سیاسی جماعت جس کی صحیح تفصیلات ہمیں انٹرنیٹ پر بھی نہیں مل رہی ہے ۔ کیا ایسی جماعت اس کڑے مقابلے میں جیت حاصل کرسکتی ہے ۔؟؟... (جاری)
مالیگاوں سینٹرل کے اسمبلی انتخابات سے جڑی ہر خبر کو تفصیل کیساتھ پڑھنے کیلئے اور حالات کو سمجھنے کیلئے سچ بات نیوز ڈاٹ ان کے وہاٹس ایپ چینل کو ابھی فالو کریں ۔
0 تبصرے