بابا صدیقی کے بعد منور فاروقی لارنس بشنوئی گینگ کے رڈار پر ، انٹیلیجنس کو معلومات ملتے ہی منور فاروقی کی سیکیورٹی میں کیا گیا اضافہ

 

ممبئی/ معروف رئیلٹی شو بگ باس 17 کے فاتح و اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی بھی گینگسٹر لارنس بشنوئی کی ہٹ لسٹ میں شامل ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹیلیجنس رپوٹ میں منور فاروقی کا نام لارنس بشنوئی کی ہٹ لسٹ میں سامنے آنے کے بعد ممبئی پولس نے منور فاروقی کو سیکیورٹی فراہم کردی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ لارنس بشنوئی نے بابا صدیقی کے ساتھ ساتھ کامیڈین منور فاروقی کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق لارنس بشنوئی نے کامیڈین منور فاروقی پر دہلی میں ہونے والے ایک ایونٹ کے دوران حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم بر وقت معلومات ملنے پر اس حملے کو ناکام بنادیا گیا تھا ۔ (جاری)

رپورٹس میں بتایا گیا کہ لارنس بشنوئی گینگ کے دو افراد نے منور فاروقی کا پیچھا کرتے ہوئے ایک ہی فلائٹ بک کی تھی اور پھر دہلی پہنچ کر اسی ہوٹل میں اپنے لئے روم بک کروائے تھے جہاں منور فاروقی ٹھہرنے والے تھے۔ رپورٹس کے مطابق انٹیلیجنس کو فوراً اس کی اطلاع ملنے کے بعد یہاں سے منور فاروقی کو واپس ممبئی منتقل کردیا گیا تھا ۔ رپورٹس کے مطابق منور فاروقی کی جانب سے ہندو کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے معاملے میں لارنس بشنوئی گینگ نے انہیں نشانہ بنایا ہے ۔ معلوم ہوکہ 12 اکتوبر کو مقبول سیاستدان بابا صدیقی کو باندرہ ایسٹ میں لارنس بشنوئی نے بابا صدیقی پر حملہ کر انہیں قتل کردیا اور اس کے مد نظر ممبئی پولس نے منور فاروقی کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے