مالیگاؤں شہر میں سماجوادی پارٹی میں سب سے زیادہ عرصے سے اپنی شناخت رکھنے والے مشہور شخصیت جاوید انور کو کُچھ مہینوں پہلے شیر مہاراشٹر ابو عاصم اعظمی صاحب نے سماجوادی پارٹی میں مہاراشٹر کا ریاستی جنرل سیکریٹری بنائے جانے کا اعلان کیا تھا۔ اور کُچھ دنوں بعد اُن کو اس عہده پر نامزد کئے جانے کا لیٹر پارٹی کے ذمے داران کے ہاتھوں مالیگاؤں بھیج کر انہیں عہدے کی ذمے داری دی تھی۔ جاوید انور کو مہاراشٹر کا جنرل سیکریٹری بنائے جانے کا لیٹر ممبئی سے لے کر آنے والوں میں سماجوادی پارٹی کے مہاراشٹر کے چیف جنرل سیکریٹری پرویز صدیقی صاحب، مہاراشٹر کے يوا صدر فہد احمد صاحب، ناگپور کامٹی کی سابق صدر بلدیہ محترمہ مایا تائی چورے صاحبہ نے گلدستہ دے کر جاوید انور کو عہدے کی مبارکباد بھی دی تھی۔ مگر کچھ ناگزیر وجوہات اور گھریلو مصروفیات کی وجہ سے اس وقت جاوید انور نے کام کاج شروع نہیں کیا تھا. (جاری)
کل بروز سنیچر ممبئی میں پارٹی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ تھی، اور کُچھ ضروری کام کے لئے ابو عاصم اعظمی صاحب سے ملنے کے لئے جاوید انور کا بھی ممبئی جانا ہوا. اس موقع پر جاوید انور نے بحیثیت ریاستی جنرل سیکریٹری اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے لئے اپنے کاغذات پیش کئے، اور اُسی وقت مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے صدر ابو عاصم اعظمی صاحب، مہاراشٹر کے کارگزار صدر شری پرتاپ ہوگاڑے صاحب، چیف جنرل سیکریٹری پرویز صدیقی، سیکریٹری سید عبدالروف صاحب، ممبئی پردیش سیکریٹری معراج صدیقی صاحب، دھولیہ کے کیلاش چودھری صاحب، ریاستی سیکریٹری و پونہ ضلع کے انچارج انیس شیخ صاحب کے علاوہ مالیگاؤں سے اسلام پورہ کے سابق بلاک صدر عتیق احمد موٹو اور دیگر کی موجودگی میں اپنےعہدےکا چارج سنبھالا۔(جاری)
ابو عاصم اعظمی صاحب، پرتاپ ہوگاڑے صاحب اور تمام حاضرین نے جاوید انور کو عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں. اس موقع پر جاوید انور نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی صاحب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھائی ابو عاصم اعظمی صاحب نے مجھ پر جو بھروسہ دکھایا ہے، اس پر میں پورا اُترنے کی کوشش کرونگا، اور جو ذمہ داری سونپی ہے اُسے پوری محنت اور لگن سے انجام دینے کی کوشش کریں گے. جاوید انور نے پارٹی کے کار گزار صدر پرتاپ ہوگاڑے، پرویز صدیقی، عبد الروف اور دیگر ساتھیوں کا بھی شُکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب لوگوں کے تعاون سے ہم سب مل جل کر پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام کرینگے.
0 تبصرے