نئی دہلی: مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا جلد ہی اعلان ہونے والا ہے۔ یہاں آپ کو مکمل شیڈول کے بارے میں معلومات ملیں گی۔ الیکشن کمیشن آج دونوں ریاستوں کا شیڈول جاری کرے گا، جس میں وہ نامزدگی کی تاریخوں، نام واپس لینے کے ساتھ ساتھ پولنگ کی تاریخوں اور انتخابی نتائج کے بارے میں بھی بتائے گا۔
ریاست مہاراشٹر میں 20 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور نتائج 23 نومبر کو ظاہر کئے جائینگے ۔
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں کتنے ووٹر ہیں؟ چیف الیکشن کمشنر نے بتا دیا۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ مہاراشٹر میں 9 کروڑ 63 لاکھ ووٹر ہوں گے۔ یہاں 5 کروڑ مرد ووٹر ہیں۔ یہاں ایک لاکھ پولنگ بوتھ پر ووٹنگ ہوگی۔ مہاراشٹر میں ہر بوتھ پر تقریباً 960 ووٹر ہوں گے۔ ممبئی میں پولنگ بوتھ بڑھا دیے گئے ہیں۔
راجیو نے بتایا کہ جھارکھنڈ میں 2 کروڑ 60 لاکھ ووٹر ہیں۔ یہاں 1 کروڑ 31 لاکھ مرد ووٹر اور 1 کروڑ 29 لاکھ خواتین ووٹرز ہیں۔ جھارکھنڈ میں 29 ہزار 562 بوتھس پر ووٹنگ ہوگی۔ جھارکھنڈ میں ہر بوتھ پر 881 ووٹر ہوں گے۔
0 تبصرے