اسمبلی الیکشن کے پیشِ نظر آل انڈیا سُنّی جمیتُ الاسلام کی جانب سے تمام مِلّی تنظیموں کے ذمہ داران کی اہم ہنگامی مشورتی میٹنگ

 

مالیگاوں (پریس ریلیز) مورخہ 23 اکتوبر بروز منگل بعد نماز عشاء رات 9بجے فوراً آل انڈیا سُنّی جمیتُ الاسلام و درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹّی پر جانشینِ صوفئ ملّت صوفی نورالعین صابری صاحب کی ایماء پر شہری اسمبلی الیکشن کے پیشِ نظر و شہری موجودہ سیاسی صورتحال پر تمام تنظیموں، خانقاہوں، درگاہوں و دیگر سماجی، فلاحی اداروں کے صُدُور و ذمہ داران کی اہم ہنگامی مشورتی میٹنگ طلب کی گئی. مٹینگ کی صدارت صوفی سعید عارفی صاحب نے فرمائی. اس میٹنگ میں اتفاقِ رائے سے کئی اہم فیصلے لئیے گئے صوفی نورالعین صابری صاحب نے جائزہ کمیٹی بنانے کی تجویز ذمہ داران کے روبرو پیش کی اور شہر میں ووٹر بیداری پر زور دیا۔(جاری)

محمد عارف نوری نے اپنے مشورے میں کہا کہ شہر میں تعمیر و ترقی اور مُدّوں پر الیکشن ہونا چاہیے مذہب کے نام پر ذاتیات اور گمراہ کُن سیاست ختم ہونی چاہیے اور جائزہ کمیٹی کی تائید کی، فیاض قدیری صاحب نے جائزہ کمیٹی کی تائید کی، صادق حُسین اشرفی نے کہا کہ جائزہ کمیٹی کے ممبران شہر اور سیاسی حالات سے باخبر ہونا چاہیے، مولانا امتیاز قدیری صاحب نے تعمر و ترقی پسند اور مُدّوں کی سیاست کو ترجیح دی اور جائزہ کمیٹی کی تائید و حمایت کی، انصاری نصیر احمد صاحب نے مشروط حمایت کا مشورہ دیا جائزہ کمیٹی کے ممبران میں صوفی نورالعین صابری، محمد عارف نوری، صادق حُسین اشرفی، ،سیٹھ شیخ اکبر اشرفی، مولانا امتیاز قدیری، نصیر احمد، محمد عمران اشرفی، صوفی افضال قدیری، شیخ یوسف قریشی، برکتی مصطفیٰ وغیرہ کو منتخب کیا گیا یہ کمیٹی شہر کی اہم تنظیموں، مدارس، علمائے کرام، محلّوں و سرکردہ شخصیات سے ملاقات کرکے شہری صورتحال پر غور و فکر کرکے کس نمائندے کی تائید و حمایت کرنی چاہیے، کونسا نمائندہ شہر کے حق میں بہتر ہے۔(جاری)

اپنی رپورٹ اتوار تک پیش کرے گی اس اہم ہنگامی مشورتی میٹنگ میں صوفی نورالعین صابری سیٹھ اکبر اشرفی ،محمد عارف نوری، انصاری نصیر احمد ،صادق حُسین اشرفی، اشرفی عبدالماجد شکاری، صوفی سعید عارفی، صوفی کلیم صابری، صوفی عبدالماجد، مولانا یوسف چشتی، صوفی عرفان بابا قریشی، صوفی صادق قادری، صوفی افضال قدیری، محمد ایوب سیٹھ، ڈاکٹر کیفُ الوری، صوفی فیّاض قدیری، مومن صغیر رضوی، محمد عمران اشرفی، عظیمُ الدین اجّو سیٹھ، مولانا عبدالرشید مجددی، برکتی مصطفیٰ، مولانا امتیازی قدیری، صوفی جمیل ٹیلر، فیروز فِٹر، شفیق احمد رضوی و دیگر حضرات شریک تھے۔ایسی تحریری اطلاع حافظ عرفان رضا نے جاری کی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے