مالیگاوں شہر میں "پھر سے مفتی اسمعیل کی گونج" - مجلس کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین ہم اور ہمارے کام کاج سے ہیں مطمئن ، اسلئے انہیں مالیگاوں شہر کیلئے سفر کی زحمت نہیں کرنی پڑی - مفتی محمد اسماعیل قاسمی

 

 جیسے جیسے مہاراشٹر الیکشن کی تاریخ قریب آرہی ہے ۔ ریاست کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں میں مفتی محمد اسماعیل قاسمی اور آصف شیخ کے درمیان کڑا مقابلہ نظر آرہا ہے۔  مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار اور موجودہ مجلس کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے اب حساب دینا اور جواب دینا شروع کردیا ہے ۔ سال 2019 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں۔ یہاں مجلس کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے مالیگاوں شہر کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ہر دو ڈھائی مہینے پر میں مالیگاوں آؤنگا اور مفتی محمد اسماعیل قاسمی سے حساب لونگا ۔ اس مدعے پر مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے زبردست جواب دیا ہے اور شہر میں ترقیاتی کام کاج کو لیکر حساب بھی دے دیا ہے ۔ پڑھیں تفصیلی رپورٹ 

 گزرے سال 2019 میں اسمبلی الیکشن ہوا تھا اور اس دوران الیکشنی تشہیر کیلئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی مالیگاوں شہر تشریف لائے تھے اور انہوں نے اس بات کا اعلان کیا اور شہر کی ترقی اور شہر کے لوگوں کے مسائل کو حل نکل سکے ،اسکے لئے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی میں زمہ داری لیتا ہوں اور ہر دو ماہ بعد مالیگاوں شہر آنے کی میں کوشش کرونگا ۔ یہ بات بیریسٹر اسدالدین اویسی کی جانب سے کی گئی تھی ۔(جاری)

 اتفاق کی بات یہ کہ الیکشن ہوا اور اس کے بعد جو کرونا وائرس کی مہا ماری پوری ملک میں بھائی ہوئی تھی اور لاک ڈاؤن کا سلسلہ ملک بھر میں تقریباً ڈھائی سال تک جاری رہا اور اس دھائی سالہ عرصے میں بیرسٹر اسدالدین اویسی کا جو مالیگاوں شہر آنے کا پروگرام تھا اس میں یکسوئی نہیں رہی ۔ اور اس کے بعد جب سرکار بنی اور سرکار نے کام کاج شروع کیا تو الحمدللہ ایک ایم ایل اے ہونے کی حیثیت سے شہر میں جو بڑا کام ہونا چاہیئے تھا ان کاموں کی میں (مفتی اسمعیل قاسمی) نے لائن لگائی اور ان کاموں کا فالو اپ لینا شروع کیا ۔ (جاری)

 شہر کی عوام کیلئے سب سے بڑا کام تو یہ تھا کہ مالیگاوں شہر کی عوام کیلئے پینے کے پانی کا مسئلہ حل ہونا چاہیئے تھا ، مالیگاوں شہر کے اطراف میں جتنے بھی چھوٹے بڑے شہر ہیں ان شہروں میں منماڑ ، سٹانہ دھولیہ جیسے شہروں میں پانی کی تکلیف ہے ۔ مفتی اسمعیل قاسمی نے اپنے بیان میں کہا کہ بعض علاقوں میں آٹھ دن ناغہ سے پانی فراہم کیا جاتا ہے تو بعض علاقوں میں پندرہ دن پر تو کہیں ایک مہینے کے ناغہ سے عوام کو پینے کا پانی فراہم کیا جاتا رہا ہے ۔ اور آج بھی منماڑ میں یہ تکلیف باقی ہے ۔ (جاری)

 مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ منماڑ میں 149 کروڑ کا ایک پروگرام میں نے منظور کروایا جو تلواڑہ ڈیم سے لیکر مالیگاوں فلٹر پلانٹ تک پانی کی پائپ لائن ہے ۔ پہلے 600 ایم ایم کی پائپ لائن تھی 2 فٹ کی اب الحمدللہ 900 ایم ایم کی پائپ لائن ڈالی گئی ہے ۔یعنی تین فٹ پائیپ لائن ڈالی گئی ہے ۔ یہ جو پروگرام ہے یہ 19 کلو میٹر پانی کی پائپ لائن ہے اور اس سے شہر میں پانچ جگہوں پر پانی کی ٹانکیاں بنیں گی اور پورے شہر کے اندر پچاس کلو میٹر تک گلی محلے اندر پانی کی پائپ لائن ڈالی جائیگی اور تلواڑہ ڈیم پر جیک ویل بنے گا اور 30 فٹر کا بریج بنے گا ۔ مالیگاوں شہر کیلئے ایک بڑا کام یہ مکمل ہوگیا ہے ۔ (جاری)

وہیں دوسرے بڑے کام کا ذکر کرتے ہوئے ایم ایل اے موصوف نے بتایا کہ جو شہر کا بائے پاس ہے ۔ اس تعلق سے ہم نے تعلقہ پولس اسٹیشن سے معلومات کی جائے کہ اس روڈ پر روڈ کراس کرنے کی وجہ سے کتنے حادثات پیش آئے ہیں تو پولس کی جانب سے ملی تفصیل کے مطابق حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد لگ بھگ ساڑھے 400 لوگوں کی جان جا چکی ہے ۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے دیگر شہروں کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیگر شہروں میں اگر فلائی اوور بنتا ہے تو انڈر پاس بھی بنتا ہے تو شہر میں بھی یہ کام ہونا چاہیئے ۔(جاری)

 اس کام کیلئے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے میٹرو شہر ناسک ، ممبئی اور دہلی کی ہائی وے اتھارٹیز کو بلوایا تھا اور ٹہرا پھاٹے سے لیکر چالیس گاؤں پھاٹے تک ہم نے سروے کروایا تھا اور 165 کروڑ روپیہ اس کیلئے منظور ہوا ۔ اور اللہ کا بہت بڑا احسان ہیکہ ہم اللہ کے شکر گزار ہے یہ دونوں بڑے کام شہر میں جاری ہے اور اپنے طور سے فلائے اوور ، انڈر پاس اور سروس روڈ بھی بنے گی اور پانی کی پائپ لائن میں ساڑھے 19 کلو میٹر میں تقریباً 8  کلو میٹر تک کام مکمل ہوگیا ہے ۔ (جاری)

 مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے مزید کہا کہ ایک بڑا کام اور ہونا ہے جس کیلئے ہم کوشش کررہے ہیں فی الحال اس تعلق سے جب حکومت کی طرف سے جی آر نکلے گا اس وقت پھر سے ہم آپ کے سامنے آئینگے ۔ اس بارے میں مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ یہ مالیگاوں شہر کیلئے ایک بڑا تحفہ ہے ۔ اس کا ذکر ہم بعد میں کرینگے ۔ (جاری)

 اس کے علاؤہ تقریباً 100 کروڑ کے کام اس شہر میں ہونے ہیں جو روڈ اور گٹر سے تعلق رکتھے ہیں جو شہر کی بنیادی سہولیات ہیں اس کے لئے سرکار سے ہم الحمدللہ کوشش کر کے فنڈ لارہے ہیں اور فنڈ مل بھی رہا ہے کام ہو بھی رہا ہے ۔مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے مزید کہا کہ ہمارے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب کا یہ کہنا تھا کہ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر دو ماہ میں میرا مالیگاوں شہر آنا ہوگا اللہ کا بہت بڑا احسان ہے کہ اللہ کے کرم سے اور ہماری کوششوں سے جس میں پارٹی کے دیگر اہم زمہ داران کی بھی شمولیت ہے ہم کو فنڈ مل رہا ہے اور کام ہورہا ہے اور اسی وجہ سے بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب کا مالیگاوں شہر آنا نہیں ہوا تھا اگر کام نہیں ہوتا تو فنڈ کے وصول کیلئے اور شہر والوں کو جو وعدہ کیا تھا انہیں اطمینان دلانے کیلئے بیرسٹر اسدالدین اویسی ضرور آتے ۔ (جاری)

فی الحال بیرسٹر اسدالدین اویسی ہم اور ہمارے کاموں سے مطمئن ہیں اس وجہ سے ان کا مالیگاوں شہر آنا نہیں ہوسکا ۔ اور جب وہ ہمارے کاموں سے مطمئن ہیں تو الحمدللہ بیرسٹر اسدالدین اویسی کو سفر کی زحمت نہیں اٹھانی پڑی ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے