مولانا عمرین محفوظ رحمانی مالیگاوں سینٹرل سے نہیں لڑیں گے اسمبلی الیکشن ، افواہوں پر دھیان نہ دیں

 

 مالیگاوں / آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکرٹری و مالیگاوں شہر کے معروف عالم دین حضرت مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے ایک بار پھر الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھولیہ مالیگاوں لوک سبھا کی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ نے از خود مولانا کے پاس پہنچ کر ان سے کانگریس کے ٹکٹ پر مالیگاوں سینٹرل اسمبلی الیکشن سے لڑنے کی امید جتائی ۔ جس ہے بعد موصوف نے انتہائی میٹھے بول کیساتھ انہیں الیکشن میں حصہ لینے سے منع کردیا ۔ 

معلوم ہوکہ اس سے قبل بھی پارلیمنٹ الیکشن کے وقت مولانا عمرین محفوظ رحمانی کو الیکشن میں حصہ لینے کی باز گشت شہر میں شروع ہوئی تھی لیکن اسوقت بھی انہوں نے منع کردیا تھا ۔ حال ہی میں مالیگاوں شہر کے ایک یوٹیوب چینل پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں عمرین محفوظ رحمانی کو لیکر مالیگاوں سینٹرل سے الیکشن لڑنے کا دعویٰ کیا جارہا تھا ۔ موصوف نے اس بات کا بھی خلاصہ کیا کہ شہر میں الگ الگ باتیں سنائی دے رہی ہیں ۔ لیکن اصل میں مجھے الیکشن لڑنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ 




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے