کانگریس پارٹی ، جموں و کشمیر میں عمر عبداللہ کی حکومت میں شامل نہیں ہوگی۔ کانگریس پارٹی باہر سے حکومت کی حمایت کرے گی۔ اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کی قیادت میں حکومت بننے جا رہی ہے۔ تاہم صرف ایک وزارتی عہدہ ملنے کی بحث کے بعد کانگریس نے حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس پارٹی باہر سے حکومت کی حمایت کرے گی۔(جاری)
کانگریس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی صدر ملکارجن کھرگے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس اتحاد کو بھاری اکثریت سے کامیابی ملی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے 29 سیٹیں جیتی تھیں۔(جاری)
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا دلائیں گے حلف
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی صبح 11.30 بجے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر (ایس کے آئی سی سی) میں وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔ کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے پی ٹی آئی کو بتایا، ’’کھرگے، راہل گاندھی، پرینکا حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے‘‘ انہوں نے کہا کہ کچھ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نمائندے بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ کانگریس نے منگل کو غلام احمد میر کو جموں و کشمیر میں اپنی قانون ساز پارٹی کا لیڈر مقرر کیا۔(جاری)
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے اہم نکات
حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس اتحاد کو بھاری اکثریت سے کامیابی ملی۔ریاست میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس اتحاد نے 48 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ کانگریس پارٹی کو 6 اور نیشنل کانفرنس کو 42 سیٹوں پر کامیابی ملی۔پی ڈی پی کو اس الیکشن میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا، پارٹی کو صرف 3 سیٹیں ملیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے 29 سیٹیں جیتی تھیں۔(جاری)
کانگریس نے غلام احمد میر کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر بنایا
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے منگل کو غلام احمد میر کو جموں و کشمیر اسمبلی کے لیے قانون ساز پارٹی کا لیڈر مقرر کیا۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ایک بیان میں یہ جانکاری دی۔ کے سی وینوگوپال نے جموں و کشمیر کانگریس کے سربراہ طارق حامد قرہ کو خط لکھ کر اس کی اطلاع دی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی کے اراکین کی متفقہ قرارداد کے بعد کانگریس صدر نے غلام احمد میر کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر مقرر کیا ہے۔
0 تبصرے