مالیگاوں عزیز کلو اسٹیڈیم میں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو اور شدید بارش میں عوامی ہجوم کی کچھ خاص تصویری جھلکیاں

 

آج بروز 18 اکتوبر 2024 بروز جمعہ کو رات ساڑھے 9 بجے کے قریب مالیگاوں سینٹرل اسمبلی حلقہ نمبر 114 میں سماج وادی پارٹی بجے قومی صدر اکھلیش یادو ، ایم پی اقراء حسن ، اور ریاستی صدر ابو عاصم اعظمیی کیساتھ بھیونڈی سماج وادی کے ایم ایل اے رئیس شیخ نے مالیگاوں شہر کے عزیز کلو اسٹیڈیم میں عوامی جلسے سے خطاب کیا ۔ (جاری)

 

سماج وادی پارٹی کا یہ جلسہ مرحلہ وار آگے بڑھ رہا تھا لیکن اچانک شدید بارش کی وجہ سے یہاں پر لیڈران اپنے وقت کو نہ ضائع کرتے ہوئے عوام سے گفت و شنید کی ،اور غور طلب بات یہ ہیکہ عوام بھی شدید بارش کے باوجود اس جلسے میں شریک رہی ۔ (جاری)

معلوم ہوکہ مالیگاوں شہر میں کانگریس ، ایم آئی ایم اور آزاد امیدوار کی موجودگی کے بعد مقامی الیکشنی میدان میں اب سماج وادی پارٹی سے امیدواری کیلئے نہال احمد کی بیٹی شان ہند آگے بڑھ رہی ہے ۔(جاری)


مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تیاریاں ان دنوں زوروں پر ہے ، مہاراشٹر کے ہر چھوٹے بڑے اضلاع میں لیڈران اپنے اپنے طور سے عوامی جلسہ منعقد کررہے ہیں چونکہ وقت کم ہونے کی مناسبت سے لیڈران اپنی تشہیری مہم کو تیز کرتے ہوئے عوام سے ووٹوں کی اپیل کررہے ہیں ۔ (جاری)

ریاست مہاراشٹر کا مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں اپنے آپ میں ایک مقام رکھتا ہے ۔ یہاں کی پاورلوم صنعت پورے ہندوستان میں مشہور ہے ، اور ان دنوں پاورلوم صنعت بحرانی کا شکار ہے یہی وجہ ہیکہ مالیگاوں شہر میں عام مزدور کی آواز اور پریشانی کا حل نکالنے والا کوئی مسلم لیڈر موجود نہیں ہے ۔ (جاری)

سماج وادی پارٹی کے اس عوامی جلسے میں مقامی سماج وادی امیدوار شان ہند نے کہا کہ ملک بھر میں اقلیتیوں کیساتھ ہمیشہ کھڑی رہنے والی اور مسلمانوں کے حق میں بات کرنے والی سماج وادی پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں تاکہ ہم ایوان میں اپنے مسائل کو حل کروا سکیں ۔ (جاری)

اس جلسے میں سماج وادی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کی ہے ،اور ہم اور ہماری پارٹی یہ چاہتی ہیکہ دوبارہ ریاست میں مہایوتی حکومت کو شکست دیکر سماج وادی کو مظبوط کریں تاکہ مہاراشٹر کے مسلمانوں کو ان کا حق فراہم کیا جاسکے ۔(جاری)

وہیں اس عوامی جلسے میں سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ خدا کی قسم ہم ہمیشہ مسلمانوں کے مسائل کو لیکر جدوجہد کرتے ہیں اور مجھے مالیگاوں شہر سے ایک خاص محبت ہے میں چاہتا ہوں مالیگاوں شہر میں ایک بار سماج وادی کا لیڈر آجاتا ہے تو ہم مالیگاوں شہر کی عوام کے ہر مسائل کو ختم کریں گے ۔ انہوں نے عوام سے یقین دلایا کہ آنے والے 20 نومبر کو مالیگاوں شہر سینٹرل سے ایک ووٹ بھی ضائع نہ ہوسکے ۔ (جاری)

وہیں اقراء حسن (ایم پی) نے اپنے بیان کے شروع میں مالیگاوں شہر کی عوام کا شکریہ ادا کیا اور انہیں شان ہند کی جیت کیلئے محنت کرنے کا تیقن دیا ۔ غور طلب ہیکہ بھیونڈی سماج وادی کے ایم ایل اے رئیس شیخ بھی اس جلسے میں حاضر رہے اور عوام سے مخاطبت کے دوران شان ہند کی جیت کیلئے چند موضوع پر بات چیت کی ۔ (جاری)

انتہائی کم وقت اور شدید بارش کے پیش نظر یہ بڑے لیڈران نے اسٹیج پر کھڑے ہوکر چھتریوں کے نیچے اپنی اپنی اہم باتوں کو عوام کے سامنے رکھا ، اور یہ گھنٹوں چلنے والا پروگرام بارش کی وجہ سے مختصر پروگرام میں تبدیل ہوگیا ۔ جس کی وجہ سے لیڈران رخصت ہوتے ہوئے نظر آئے ۔ (جاری)

اگر ہم اس جلسے میں شریک ہونے والی عوام کی بات کریں تو عوام ابھی جمع ہی ہوتی تھی کہ ساڑھے 9 بجے تک عزیز کلو اسٹیڈیم پانی سے بھر گیا ، لوگ میدان میں رکھی کرسیاں اپنے سر پر رکھ کر لیڈران کی تقاریر سنتے نظر آئے ۔ (جاری)

 معلوم ہوکہ مالیگاوں شہر اسمبلی حلقہ نمبر 114 سینٹرل کی سیٹ سبھی سیاسی پارٹیوں کیلئے بے حد اہم مانی جارہی ہے ۔ یہاں کانگریس اعجازِ بیگ ، سماج وادی سے شان ہند ، ایم آئی ایم سے مفتی اسمعیل قاسمی (موجودہ ایم ایل اے) جنہوں نے دوبارہ مجلس کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑنے کا اعلان ہے اور شیخ آصف آزاد امیدواری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ غور طلب ہیکہ مالیگاوں شہر میں مفتی اسماعیل اور آصف شیخ کے درمیان زبردست مقابلہ آرائی کا امکان سمجھا جارہا ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے