مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں آج سات (ایم ایل سی) ارکان ماڈل ضابطہ اخلاق کے نفاذ سے پہلے لینگے حلف

 

ممبئی: گورنر کے ذریعہ نامزد کردہ قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کے سات ارکان ماڈل ضابطہ اخلاق کے نفاذ سے پہلے آج حلف لیں گے۔  جانکاری کے مطابق مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی ڈپٹی چیئرپرسن ڈاکٹر نیلم گور آج دوپہر ودھان بھون میں نامزد ارکان کو حلف دلائیں گی۔(جاری)

حلف برداری کی تقریب دوپہر کو ہوگی۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق گورنر کی جانب سے مقرر کردہ 12 ایم ایل سی کی خالی آسامیوں کے حوالے سے ہائی کورٹ میں ایک کیس زیر التوا ہے۔  ہائی کورٹ نے شیو سینا یو بی ٹی کولہاپور کے سربراہ سنیل مودی کی عرضی پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔  اب حکومت نے ان تقرریوں کے لیے سات افراد کے ناموں کی سفارش کی ہے اور حلف برداری کی تقریب آج ہوگی۔ (جاری)

یہ سات افراد لینگے حلف
ذرائع کے مطابق گورنر کے ذریعہ مقرر کردہ ایم ایل سی میں بی جے پی کے 3، این سی پی کے 2 اور شیوسینا کے 2 لیڈر ہیں۔  بی جے پی نے بی جے پی مہیلا اگھاڑی کی ریاستی صدر چترا واگھ، پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری وکرانت پاٹل اور ضلع واشیم کی بنجارہ برادری کے پوہرا دیوی سنستھان کے بابو سنگھ مہاراج راٹھور کو موقع دیا ہے۔  این سی پی کے پنکج بھجبل اور ادریس نائکواڑی کو قانون ساز کونسل کی نشستیں دی گئی ہیں۔  پنکج بھجبل چھگن بھجبل کے بیٹے ہیں۔(جاری)

انہیں شیوسینا سے موقع ملا
بی جے پی نے قانون ساز کونسل میں پارٹی تنظیم سے دو لوگوں کو موقع دیا ہے۔  ساتھ ہی بی جے پی نے بابو سنگھ مہاراج راٹھور کو قانون ساز کونسل میں بھیج کر بنجارہ برادری کو موقع دینے کا پیغام دیا ہے۔  شیوسینا کی جانب سے سابق ایم پی ہیمنت پاٹل اور سابق ایم ایل اے منیشا کیانڈے کو قانون ساز کونسل میں بھیجا جا رہا ہے۔ (جاری)

الیکشن کی تاریخوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ الیکشن کمیشن آج مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات کا اعلان کرے گا۔  الیکشن کمیشن دوپہر 3.30 بجے دہلی میں ایک پریس کانفرنس منعقد کرے گا جس میں انتخابات سے متعلق تفصیلی معلومات کا اعلان کیا جائے گا۔  مہاراشٹر اسمبلی کی مدت 26 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔(جاری)


ونے سہسر بدھے کو یہ ذمہ داری ملی
سینئر بی جے پی لیڈر ونے سہسر بدھے کو ریاستی ثقافتی پالیسی نافذ کرنے والی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔  یہ عہدہ وزیر مملکت کی سطح کا ہے۔  راجیہ سبھا کے سابق رکن سہسر بدھے کو تین سال کی مدت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے