بس ایک بار موقع دیکر دیکھو ۔۔۔۔آصف شیخ کے اس بول پر کل مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے دیا زبردست جواب

 

مالیگاوں / ریاست مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ قریب آرہی ہے۔   ایسے میں یہاں سیاسی لیڈران اپنا اپنا نامینیش فارم بھر اور ریلیاں نکالنے میں مصروف ہوچکے ہیں ۔ اگر ہم ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں کی بات کریں تو یہاں صرف آصف شیخ اور مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے سامنے ٹکراؤ کا مقابلہ دیکھا جارہا ہے۔  البتہ مالیگاوں سی سینٹرل اسمبلی حلقہ نمبر 114 سے سماج وادی نے شان ہند اور کانگریس نے اعجاز بیگ کو ٹکٹ دیکر امیدوار منتخب کیا ہے ۔ (جاری)


کل بروز اتوار کی شام شہر کے قلب اسلامپورہ میں مجلس اتحاد المسلمین کا تیسرا انتخابی جلسہ عمل میں آیا ۔ جس میں مجلس اتحاد المسلمین سے محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد دیکھنے کو ملی ہے ۔ اس کے علاؤہ مالیگاوں شہر سے جو گراؤنڈ رپورٹ مل رہی ہے اس میں یہ بات تو صاف ہوچکی ہے کہ یہاں صرف آصف شیخ اور مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے درمیان کڑا مقابلہ ہے اور شہر کی بڑی تعداد مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو آئندہ بھی اپنا ایم ایل اے منتخب کرنے کے موڈ میں ہے ۔ اب یہ بات تو 23 نومبر کو ہی صاف ہوگی کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے ۔ (جاری)

اگر ہم مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے کل والے جلسے کی بات کریں تو انہوں نے اپنے تیسرے انتخابی جلسے میں اصل ایم ایل اے کے کاموں کو گنوایا ۔ انہوں نے ہائے پر پورے حادثات اور ہلاک ہونے والوں لوگوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہاں انڈر پاس اور فلائے اوور کیلئے مختلف شہروں سے ہائی وے ایجنسیز کو بلوا کر میٹنگ کی اور سروے وغیرہ ہوچکا ہے ۔ اور یہ کام بھی جلد ہی شروع ہوگا ۔ وہیں انہوں نے 100 بیڈ کے اسپتال سے متعلق اہم تفصیلات فراہم کی ۔ اس کے علاؤہ تلواڑہ تالاب کا پانی اور دو تین دن ناغہ سے شہریان کو پینے کا پانی میسر ہونے والے معاملے کو لیکر ایک بات صاف کردی ہیکہ اب مالیگاوں شہر کو جلد ہی ایک دن ناغہ سے پانی ملیگا ۔ یہ بھی ہماری نمائندگی ہے ۔ (جاری)


مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے آصف شیخ کو کاؤنٹر کرتے ہوئے کئی ساری باتیں کہیں ۔جو بالکل درست بھی ہے ۔ انہوں نے مرحوم شیخ رشید ، طاہرہ میڈم اور آصف شیخ کے اقتدار کے تمام سالوں کو بیان کیا اور آصف شیخ پر طنز کیا کہ اتنے سالوں تک شہر کی کارپوریشن پر راج کرنے کے بعد بھی آج آصف شیخ کہتے ہیں بس ایک بار مجھے ایک ووٹ دے دو۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالیگاوں شہر کی عوام اتنی تو معلومات رکھتی ہیکہ شہر کو کھنڈر بنانے میں کس کا ہاتھ تھا اور کس نے کتنا کھایا ۔ مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ آصف شیخ کہتے ہیں میرے پاس کڑوروں روپیہ ہے ۔ اگر ایسا ہے تو شہر کی عوام ان سے حساب لے ۔ (جاری)

معلوم ہوکہ مجلس کی نمائندگی اور ترقیاتی کام کاج کو لیکر ایک بات تو بالکل صاف ہوچکی ہیکہ آئندہ مالیگاوں سینٹرل اسمبلی حلقہ نمبر 114 میں مفتی محمد اسماعیل قاسمی جیت سکتے ہیں ۔ یہ ہم سروے رپورٹ سے ملی معلومات کی بنیاد پر کررہے ہیں ۔ اور مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا جیتنا ہی مالیگاوں شہر کی ترقی کا ضامن ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے