مالیگاوں / ریاست مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے ۔ ریاست میں 20 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور 23 نومبر کو نتیجہ ظاہر کیا جائیگا ۔ ایسے میں ریاست کے تمام اضلاع میں موجود ایم ایل ایز اپنی اپنی الیکشنی تیاریوں میں لگ چکے ہیں ۔ اگر ہم مالیگاوں شہر سینٹرل کی بات کریں تو یہاں زبردست گھمسان مچا ہوا ہے ۔ یہاں مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی دوبارہ مجلس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے ہیں وہیں ان کے مد مقابل مالیگاوں شہر کے سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید ہیں جو امسال الیکشن میں آزاد امیدواری کرنے کا اعلان کرچکے ہیں ۔ (جاری)
غور طلب بات یہ ہیکہ مالیگاوں شہر میں اندر ہی اندر الیکشنی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں ۔ دو دن قبل مالیگاوں شہر کے سوشل میڈیا پر ایک یوٹیوب ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس کا چینل نام " مسلم سیاست " تھا ۔ اس ویڈیو میں مکمل طور سے آصف شیخ رشید کے خلاف میں بیان دیا گیا ہے ۔ اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں لوگوں نے ہر طریقے سے اپنا اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ آپ کو بتادیں کہ مالیگاوں شہر ایک حساس شہر کہلائے جانے والا شہر ہے ۔ یہاں مسلم آبادی زیادہ ہے ۔ اور مالیگاوں سینٹرل میں مفتی محمد اسماعیل قاسمی اور آصف شیخ کا کڑا مقابلہ آئندہ دنوں دیکھنے کو مل سکتا ہے ۔ (جاری)
اگر ہم یہاں ووٹ کی بات کریں تو سال 2019 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین کے موجودہ ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے تقریباً دیڑھ لاکھ ووٹ حاصل کر کے اپنی جیت درج کروائی تھی ۔ اگر اہم زمینی سطح کی بات کریں تو یہاں ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ وہیں دوسری جانب آزاد امیدواری کرنے کا اعلان کرنے والے آصف شیخ رشید بھی اپنی محنت میں کئی مہینے سے لگے ہوئے ہیں ۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ آصف شیخ رشید اس بار ایم ایل اے الیکشن میں اپنی پوری محنت اور وقت لگا رہے ہیں ۔ البتہ یہاں کانگریس پارٹی سے اعجاز بیگ اور سماج وادی سے شان ہند کو بھی ٹکٹ ملنے کے آثار نظر آرہے ہیں ۔ اب ہمیں 23 نومبر کو بھی معلوم ہوسکے گا کہ مالیگاوں شہر سینٹرل کا آئندہ دنوں ایم ایل اے کون ہوگا ؟۔۔۔
0 تبصرے