اس الیکشن میں ہمیں متحد ہوکر شہر کی عوام کا سودا کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا ۔ مجلس اتحاد المسلمین کے شمالی مہاراشٹر صدر خالد پرویز

 

مالیگاوں / ریاست مہاراشٹر میں اسمبلی الیکشن قریب ہے ، یہاں 20 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور 23 نومبر کو نتیجہ ظاہر کیا جائیگا ۔ اسی کڑی میں اگر ہم مالیگاوں شہر سینٹرل کی بات کریں تو یہاں آج مجلس اتحاد المسلمین کا پہلا انتخابی جلسہ شہر کے قلعہ علاقے میں موجود خیابان نشاط چوک پر منعقد ہوا ہے ۔ جہاں خانوادہ یونس عیسی کیساتھ مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے اور اس الیکشن میں نامزد امیدوار مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے بھی شرکت کی ۔ آج کے اس پہلے انتخابی جلسے میں شہر کی بڑی تعداد دیکھنے کو ملی ہے جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہیکہ آئندہ دنوں میں بھی مالیگاوں سینٹرل میں مجلس اتحاد المسلمین کا ایم ایل اے منتخب ہوگا ۔ (جاری)

اس شہر میں اسلام کے نام سے پارٹی منتخب کی گئی جس کو شہر کے ہر فرد نے مسترد کیا ۔
ڈاکٹر خالد پرویز نے اپنے خطاب میں کہا کہ مالیگاوں شہر سیاست میں ایک سیاسی خانوادے نے ایک عجیب و غریب سیاسی جماعت متعارف کروایا ہے ۔ بقول ان کے ، میں آپ کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اسلام ایک واحد مذہب ہے ، جس کی کوئی حصہ داری نہیں ہوسکتی ۔ مخالفین کی جانب سے جب گزشتہ دنوں یہ پارٹی متعارف کروائی گئی اس کے دوسرے دن شہر کے ایک مقبول مفتی نے اس پارٹی کے شارٹ نام پر ایک فتویٰ جاری کیا ۔ جس پر مخالفین نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے اس مفتی کو شہر بھر میں ذلیل کیا ۔ اور سوشل میڈیا پر اس مفتی کے خلاف لکھی جانے والی تحریر کو  گلشیر نگر کے ایک شخص سے لکھوائی گئی تھی ۔جس کا بیک گراؤنڈ ٹھیک نہیں تھا ۔  (جاری)


اپنے خطاب میں خالد پرویز نے خالد حاجی کو بھی کہا آڑے ہاتھ
خالد پرویز نے جمیعت علماء کی بات کرتے ہوئے صاف لفظوں میں کہا کہ جمیعت ایک واحد تنظیم ہے جو مسلمانوں کے حق کیلئے اونچے سے اونچا مقدمہ لڑتی ہے ۔ اور ہر مشکل وقت میں مسلمانوں کے ساتھ کھڑی رہتی ہے ۔ اس پر خالد حاجی کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ اس شخص نے جمیعت کے نام کو بدنام کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ۔ بقول ان کے ، یہ لوگ مفتی اسمعیل قاسمی کو کہتے ہیں کہ جمیعت کے اسٹیج سے سیاسی باتیں کرتے ۔ ارے جاہلو تمہیں شعور کی کمی ہے ۔ کون سیاست کو مذہبی اسٹیج میں لارہا ہے یہ سب شہر کی عوام دیکھ رہی ہے ۔ کون مذہب کے نام پر اپنی سیاسی پارٹی چمکانے والا تھا ۔ ان سب کا جواب 20 تاریخ کو اپنی قیمتی ووٹ کے زریعے مالیگاوں شہر کی عوام دے گی ۔ (جاری)

آج ہمارے شہر کو بچانے کیلئے متحد ہوکر الیکشن لڑنا ہے
خالد پرویز نے اپنے بیان میں کہا کہ شہر میں فرقہ پرست پارٹیاں اپنا سر اٹھا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت میں بیٹھے مسلمانوں کے دشمنوں نے اس الیکشن کو مولویوں کے ووٹ جہاد کا نعرہ دیا ہے ۔ اور ہمارے شہر میں ہمارے مخالفین کی سرپرستی یہی لوگ کررہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مالیگاوں شہر میں غنڈہ راج ، بندوق کی سیاست اور نشہ کی سیاست ختم کرنا ہے تو مالیگاوں شہر کی عوام جس میں ہماری پردہ نشیں مائیں بہنیں بھی شامل ہیں انہیں زمہ داری کیساتھ مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو ووٹ کرنا ہوگا ۔ تاکہ شہر اور ہم سب اطمینان سے اپنی زندگی گزار سکیں ۔ (جاری)

  جو اقتدار میں نہ ہونے کے بعد کروڑوں کا بجٹ لارہا ہے اس کی سچائی کیا ہے ؟؟؟..
خالد پرویز نے عوام سے خطاب کے دوران کہا کہ شہر میں جو گزشتہ پانچ سالوں سے ایم ایل اے ہے مفتی محمد اسماعیل قاسمی ان کو پچھلے پانچ سالوں میں بجٹ کے ایک ایک روپئے کیلئے انتظار کرنا پڑا اور ہمارے مخالف پارٹی والے کہاں سے پندرہ کروڑ کا بجٹ لارہے ہیں ۔ ریاستی حکومت میں بیٹھا مسلمانوں کا دشمن ان نکموں کی سرپرستی کررہا ہے ۔ اسلئے ہمارے شہر کی بقاء اور شہر کی مساجد مدارس کی حفاظت کیلئے ہمیں متحد ہوکر مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو چن کر اسمبلی میں بھیجنا ہوگا ۔ اس کے بعد ڈاکٹر خالد پرویز نے اپنی بات ختم کی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے